اسلام آباد (ویب ڈیسک)آصف زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منحرف سینیٹرز کے نام عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور ان سینیٹرز کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ کتنے سینیٹر منحرف ہوئے میں تو شک ہی کر سکتا ہوں، کچھ دوست ایسے ہوتے ہیں جن کے پر کہیں اور سے ہلتے ہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں منحرف ہونیوالے سینیٹرز کے نام عوام کے سامنے لائے جائیں گے اور ان کے خلاف ایکشن لیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ دوست اچھے نہیں ہیں ،وہ نہیں چاہتے کہ اپوزیشن اکٹھی رہے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شہبا زشریف نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا جو کشمیر میں ہوچکا ہے اب روایتی مذمت اور روایتی قرار داد سے بات نہیں بنے گی ہمیں ٹھوس فیصلے کرنے ہوں گے ، دشمن کو پتا چل سکے ہم خاموش تماشائی نہیں ،ہم نے چوڑیاں نہیں پہنی ہوئی، یہ عظیم قوم ہے ، اس نے بڑی قربانیاں دی ہیں ،مودی سرکارنے صرف کشمیر کے اندر ان کے حقوق نہیں چھینے ،ان پر غاضبانہ قبضہ نہیں کیا بلکہ پاکستان کی غیرت اور عزت کو للکاراہے ،اس واقعہ کو اب 24 گھنٹے سے زائد گزر گئے ہیں اور 48 گھنٹے ہونے کو ہیں پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسی کہاں ہے ، ان کی حکمت عملی کیاہے ، آج وزیراعظم سے پوری قوم یہ سننا چاہتی ہے۔ قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے قومی مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا ہے اور کشمیری پاکستان کے ہیں ، وزیراعظم عمران خان نیازی نے اپنی تقریر کے آغاز میں کہا کہ اپوزیشن کو اس اجلاس کی اہمیت کا احساس نہیں ، ہم تو صبح گیارہ بجے کے بیٹھے ہیں اور وزیراعظم اب تشریف لاتے ہیں۔