counter easy hit

200 مرد ہار گئی ایک اکیلی عورت جیت گئی ، مگر یہ مقابلہ کس چیز کا تھا ؟ دنگ کر ڈالنے والی خبر

200 men lost One woman wins, but what was the competition? Shocking news

پیرس (ویب ڈیسک)جرمنی کی 24 سالہ کینسر ریسرچر فیونا کولبنگر نے 4 ہزار کلو میٹر کی سائیکل ریس میں 200 مردوں اور مجموعی طور پر 264 افراد کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔فیونا کولبنگر یورپ میں ہونے والی ’ٹرانسکانٹی نینٹل سائیکل ریس‘ جیتنے والی پہلی خاتون بن گئیں۔یہ ریس یورپی ملک بلغاریہ سے شروع ہوئی تھی جو فرانس پر آکر ختم ہوئی اور یہ ریس مجموعی طور پر 10 دن تک جاری رہی۔ یہ ریس بلغاریہ سے شروع ہوکر دیگر8 یورپی ممالک سے ہوتی ہوئی فرانس پر آ کر اختتام پذیر ہوئی۔اس ریس کا فاصلہ 4 ہزار کلو میٹر سے کم اور اس سے زیادہ بھی ہوسکتا ہے ۔جہاں فیونا کولبنگر اس ریس کو جیتنے والی پہلی خاتون ہیں، وہیں وہ اب تک اس ریس میں سب سے زیادہ کلو میٹر کا سفر کرنے والی بھی دوسری شخصیت ہیں۔اس ریس کو 2013 سے منعقد کیا جا رہا ہے اور اب پہلی بار اس ریس کو کسی خاتون نے جیتا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website