پیرس،بھارت کے ظالمانہ اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف کشمیری وپاکستانی کمیونٹی کاپیرس میں بھارتی سفارتخانے کے باہرکل احتجاجی مظاہرے کا اعلان
پیرس(صاحبزادہ عتیق سے) پیرس میں بسنے والے کشمیری وپاکستانی بھائیوں کی طرف سے ایفل ٹاور پرزبردست مظاہرے کے بعد کل پیرس میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ایک اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان ۔ دنیا بھرکی طرح پیرس میں بھی کشمیری و پاکستانی کمیونٹی اور سول سوسائیٹی سراپا احتجاج ہے۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے ریاستی درجے کوختم کرنے کی مکروہ سازش کیخلاف کشمیری و پاکستانی کمیونٹی نے جمعہ نو اگست کو 18:30ساڑھے چھ بجے بھارتی سفارتخانہ پیرس کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریگی۔ جس میں پیرس بھر سے معروف سیاسی وسماجی شخصیات تمام مکاتیب فکر اور شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ، مرد بچے، بوڑھے، جوان، خواتین شرکت کرینگے۔۔
تمام پاکستانی و کشمیری کمیونٹی سے درخواست ہے کہ اپنے زیادہ سے زیادہ دوستوں کے ساتھ ان مظاہروں میں شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔
MÉTRO LA MUETTE LIGNE Nº 9
15 rue Alfred-Dehodencq
Paris 75016 ( Metro La Muette )