counter easy hit

بھارتی جارحیت سے جدوجہد آزادی کشمیر کو مزید تقویت ملے گی، بھارتی کالے قوانین کی کوئی حیثیت نہیں، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

بھارتی جارحیت سے جدوجہد آزادی کشمیر کو مزید تقویت ملے گی، بھارتی کالے قوانین کی کوئی حیثیت نہیں، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) اوورسیز یونٹی فرانس کے نائب صدر چوہدری عبدالرحمن تارڑ نے پیرس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حالیہ جارحیت خطے کے امن کیلئے نقصان دہ ہے کیونکہ کشمیری اپنی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اور ان جارح اقدامات سے آزادی کی جدوجہد کو مزید تقویت مل رہی ہے اورانشااللہ آزادی  کے حصول تک یہ جدوجہد جاری وساری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ کشمیرکے ایشو کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائےاس کے سوا اس کا کوئی حل بھی خطے کے عوام کیلئے قابل قبول نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے پوری پاکستان قوم متحد اور تیار ہے اگر ہمارا دشمن سمجھتا ہے کہ اس کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی حق خوددرایت کی آواز دبائے جاسکتی ہے تو یہ اس کی غلط فہمی ہے بھارت کے کالے قانون کی کوئی حیثیت نہیں اور اب پوری دنیا نے بھارت کا مکروہ چہرہ دیکھ لیاہے

CH ABDUR RAHMAN TARRAR, VICE, PRESIDENT, OVERSEAS, UNITY, FRANCE, SAYS, INDIAN, TERRORIST, ACTS, WILL, STRENGTHEN, KASHMIR, FREEDOM, STRUGGLE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website