پیرس، ممبرپیپلزپارٹی پنجاب کونسل قاری فاروق احمد فاروقی کی چیئرمین مسلم لیگ ن فرانس راجہ علی اصغرکی ہمشیرہ کی نماز جنازہ میں شرکت اوردلی تعزیت کیساتھ اوراجتماعی دعا میں شرکت
پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئرمین راجہ علی اصغر کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ میں قاری فاروق احمد فاروقی ممبر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کی شرکت اور ان سے اور ان کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں راجہ علی اصغر کے ساتھ ہیں ۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں اور راجہ علی اصغر اور ان کے اہلخانہ اور خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبرواستقامت عطا فرمائیں ۔
نماز جنازہ میں قاری فاروق احمد فارقی، ملک انصر خان، کمرشل قونصلر معین احمد وانی اوربہت سی معروف سیاسی وسماجی و کاروباری شخصیات نے بھی راجہ علی اصغر سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظاہر کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی اور اہلخانہ کے لئے صبر واستقامت اورمرحومہ کی مغرت کیلئے اجتماعی دعا کی گئی۔