لاہور (نیوز ڈیسک ) کشمیر کی آزادی کی تحریک کو مزید طاقتور بنانے کیلئے پاکستانیوں کا سوشل میڈیا پر
#SaveKashmirFromModi
ٹرینڈ چلانے کا فیصلہ، دنیا بھر میں آباد پاکستانی اور کشمیریوں سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو مودی سرکار کے کشمیر پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کرکے تحریک آزادی میں مزید جان ڈالنے کی بھرپور کوشش کریں گے، سوشل میڈیا صارفین سے مہم میں بھرپور حصہ لینے کی اپیل۔تفصیلات کے مطابق مسلمانوں کی دشمن بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کیے جانے پر دنیا بھر میں آباد پاکستانی، کشمیری اور مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔ دنیا کے بیشتر اسلامی اور دیگر ممالک میں مودی سرکار کے اس اقدام کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔احتجاجی مظاہروں کے ذریعے دنیا بھر کو مسئلہ کشمیر کی سنگینی سے آگاہ کیا گیا ہے۔جبکہ اب پاکستانیوں نے کشمیری کی تحریک آزادی میں مزید جان ڈالنے اور اس مقصد کیلئے عالمی برادری کی حمایت کے حصول کیلئے سوشل میڈیا پر بھرپور مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ دنیا بھر میں آباد پاکستانیوں اور کشمیریوں نے سوشل میڈیا پر
#SaveKashmirFromModi
ٹرینڈ چلانے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانیوں اور کشمیریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس مہم میں بھرپور شرکت کریں، سوشل میڈیا پر اس حوالے سے زیادہ سے پوسٹس کی جائیں اور ہر پوسٹ میں
#SaveKashmirFromModi
کا ٹیگ ہر صورت استعمال کیا جائے۔یوں اس خصوصی مہم کے ذریعے عالمی برادری کو کشمیر پر مودی سرکار کی جانب سے ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا جائے گا اور کشمیر کی تحریک آزاد کو مزید طاقتور بنانے میں مدد حاصل ہوگی۔