پیرس، پاکستان ہمارہ ہےکشمیر ہمارہ ہے، پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کا یوم سیاہ کے موقع پر یورپ کا سب سے بڑا مظاہرہ
پیرس(سپیشل رپورٹ) پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کی طرف سے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے پیرس کے ایفل ٹاور پر یورپ کا سب سے بڑا مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی ، مرد وخواتین، عورتوں بچوں نے بڑی تعداد مٰیں شرکت کی۔
یورپ کی طرح پیرس میں بھی وہی جوش وہی جذبہ پاکستان ہمارا ہے کشمیر ہمارا ہے ، گو انڈیا گو بیک فرام کشمیر، ہم لے کے رہیں گے آزادی کے نعروں سے پیرس شہر گونج اٹھا۔ پیرس کا معروف مقام ایفل ٹاور پاکستانی کشمیری اوریوم سیاہ کے پرچموں سے بھر گیا۔ ۔ پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی نے اپنے جسم سیاہ لباس زیب تن کیے اور سروں پر سیاہ پٹیاں باندھیں اور سیاہ پرچم اور پاکستانی اورکشمیری پرچم ہاتھ میں لئے مقررہ وقت سے بہت پہلے مظاہرے کے مقام پر جمع ہونا شروع ہوگئے اور بھارت کا مکروع چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے شدید نعرے بازی کی۔
پیرس میں پاکستانی اورکشمیری کمیونٹی کادنیا کو پیغام ہمارے لہو کا ایک ایک قطرہ بھی پاکستان اور کشمیر پر قربان ہے کشمیر ہمارا ہے ہم لے کے رہیں گے آزادی