counter easy hit

آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر حل کروانے کی کوششوں کے حوالے سے ایسا اعتراض کھڑا کر دیا کہ پوری دنیا حیران رہ گئی

The Prime Minister of Azad Kashmir has raised an objection to the efforts of Kashmir to solve the problem that the whole world is shocked.

مظفر آباد (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیراعظم راجہ فاروق حیدر جذباتی ہوگئے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا ذکر آیا تو آواز بھر آئی، کشمیری قیادت نے سلامتی کونسل پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا۔وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے قانون سازاسمبلی میں کہا مودی ہٹلر کی کاپی ہے، ہٹلر اور بی جے پی کا سلیوٹ کرنے کا انداز ایک جیسا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت اور جارحیت کے ذکر پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کی آواز بھرآئی۔اس سے قبل ایوان صدر آزاد کشمیر میں یوم آزادی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور راجہ فاروق حیدر سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے،اپوزیشن نے بھی شرکت کی،لڑکیوں نے ملی نغمہ پیش کرکے دل جیت لئے۔دوسری جانب آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کے دن میں اور مشکل ترین وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں، ہماری ہندوستان کے ساتھ مفادات کی کشمکش نہیں، ہندوستان کے خلاف ہم ایک نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے، آر ایس ایس کے نظریات ہٹلر کی پالیسی سے متاثر ہیں اور اسی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا جب کہ اس سوچ کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، آر ایس ایس والے سمجھتے ہیں مسلمان 6 سو سال حکومت نہ کرتے تو یہ عظیم قوم ہوتے اور یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں نے ان پر حکومت کی اب بدلہ لینا ہے تاہم میں نے نریندر مودی کی اصل شکل کو میں نے دنیا کے سامنے رکھا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ میں کشمیر کا سفیر بن کر اس مسئلہ کو دنیا میں مزید اجاگر کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کو پتا ہے بھارت نے آزاد کشمیر میں کارروائی کا پروگرام بنایا ہوا ہے، نریندر مودی ہم تیار ہیں، جو آپ کریں گے ہم آخر تک جائیں گے، پاکستانی فوج تیار ہے، قوم تیار ہے، قوم فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی، آزادی کے لیے جنگ میں شہداء کا مرتبہ پیغمبروں کے بعد ہوتا ہے۔عمران خان نے کہا کہ نہرو کے کشمیریوں سے کیے گئے وعدے نظر انداز کردیے گئے، مودی نے اقوام متحدہ کی قرار دادیں ایک طرف پھینک دی ہیں، مودی کے آخری کارڈ کے بعد کشمیراب آزادی کی طرف جائے گا جب کہ ہم دنیا کو بار بار پیغام دے رہے ہیں کہ اگر جنگ ہوئی تو دنیا ذمہ دار ہوگی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website