اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جب تک میں وزیر ہوں سمجھوتہ ایکسپریس نہیں چلے گی، مودی کی سیاست ختم ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ کشمیری اپنے خون سے بھارت کی چتا جلائیں گےا ور مودی کی سیاست کا لال چوک میں ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ یادرہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اندرونی مسئلہ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹرینیں اور بس سروس کی بندش پر نظرثانی کی تجویز دی تھی ۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے سمجھوتہ ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کیا اس دوران ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر یہ فیصلہ کیا۔ جب تک وزیر ریلوے ہوں ٹرین نہیں چلے گی، بھارت کو بتا دیا ہے ٹرین واپس لے جائیں۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کشمیری اپنے خون سے بھارت کی چتا جلائیں گے۔ مودی کی سیاست کا لال چوک میں ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ کرتارپور راہداری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بابا گروہ نانک کی سالگرہ تو منائی جائے گی، آگے کیا کرنا ہے یہ ہم بہتر جانتے ہیں۔مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی ابھی ان کی گرفتاری کا معلوم ہوا ہے کرپشن کے کیسز سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ جعلی دستاویزات دینے والوں کو حساب دینا ہوگا۔ کرتارپور راہداری سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بابا گروہ نانک کی سالگرہ تو منائی جائے گی، آگے کیا کرنا ہے یہ ہم بہتر جانتے ہیں۔مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی ابھی ان کی گرفتاری کا معلوم ہوا ہے کرپشن کے کیسز سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ جعلی دستاویزات دینے والوں کو حساب دینا ہوگا۔