counter easy hit

انشااللہ، کشمیری مسلمان آزادی کی منزل کے قریب ہیں، پوری دنیا مسئلہ کشمیر کی نزاکت جان چکی ہے، قاری فاروق احمد

انشااللہ، کشمیری مسلمان آزادی کی منزل کے قریب ہیں، پوری دنیا مسئلہ کشمیر کی نزاکت جان چکی ہے، قاری فاروق احمد

پیرس؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین )پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے نومنتخب ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ انشااللہ کشمیری مسلمان آزادی کی منزل کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ عالمی رائے عامہ اب کشمیری مسلمانوں پرہونے والے مظالم اور مسئلہ  کشمیر کی خطے کے امن کیلئے مرکزی اہمیت کے بارے میں جان چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات دہائیوں سے بھاری مظالم کی چکی میں پسنے والے کشمیری مسلمانوں کی آزادی کی منزل قریب ہے، بھارت جذبہ حریت ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔   آج پوری پاکستانی قوم کشمیری مسلمانوں کے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی پشت پر کھڑی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  کشمیر ہماری شہ رگ ہے۔ اس کوبھارتی غاصبانہ قبضے سے آزاد کرا نا پاکستان کے قیام کی تکمیل ہے،انہوں نے مزیدکہا کہ کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں انشااللہ ہم بہت جلد مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر آزادی کا سورج طلوع ہوتے دیکھیں گے۔

.

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, MEMBER, PPP, PUNJAB, COUNCIL, PUNJJAB, SAYS, INSHAA ALLHH , KASHMIRIES, ARE, VERY, NEAR, TO, THEIR, FORTUNE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website