انقرہ(نیوزڈیسک )ترک پروفیسر متلو ائدیمر نے جلد کے دھبوں کو دور کرنے کا حیرت انگیزعلاج دریافت کر لیا ہے۔ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی حاجت تیپے یونیورسٹی کے فارمیسی فاکلٹی کے پروفیسر متلو ائدیمر نےحاجت تیپے ٹیکنو کینٹ میں جاری طبی تحقیقات کے نتیجے میں علاج دریافت کیا ہے جس کی ترکی کے سائنسی اور تحقیقاتی ادارے توبیتیک نے تصدیق کردی ہے جلد ہی اس ایجاد ترکی اور بیرون ملک پیٹنٹ سے متعلق تمام کارروائی مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد جلد کے دھبوں کو دور کرنے کے اس علاج کو دنیابھرمیں برآمد کیا جائے گا۔