counter easy hit

’’مقبوضہ کشمیر کو کربلا بنانے والو ! تم یہ کیسے بھول جاتے ہو کہ۔۔۔۔۔‘‘ سراج الحق نے مودی کو دو ٹوک پیغام جاری کر دیا

"Karbala maker of occupied Kashmir! How do you forget that… ”Sirajul Haq issued a two-word message to Modi

نارووال(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو اس وقت کربلا بنادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 15 دن سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا رکھا ہے، کشمیری کہتے ہیں کہ ہمیں موت قبول ہے غلامی نہیں۔سراج الحق نے کہا کہ کشمیر کا ہر بچہ نظریے کی خاطر شہید ہونے کے لیے تیار ہے، انشا اللہ نریندر مودی کی ہر سازش ختم کریں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کہتا ہے کہ ہم کسی بھی وقت ایٹم بم چلا سکتے ہیں، لیکن ہم نے جب قدم بڑھایا اور نعرہ تکبیر لگایا تو تم کو موقع نہیں ملے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سراج الحق کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے خود بھارت کو تباہی کے راستے پر ڈال دیا ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ ماٗضی میں حکومتوں نے مسئلہ کشمیر کے بجائے تجارت کو فروغ دیا، حکومت کے بعض اقدامات کی وجہ سے اتحاد قائم نہیں ہوپارہا ہے یہ وقت کی ضرورت ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مودی کی جنونیت کی وجہ سے خطہ شعلوں کی نذر ہوسکتا ہے، عالمی برادری کو مودی کے پاگل پن کا نوٹس لینا چاہئے۔خیال رہے کہ بھارت نے غیر قانونی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی ہے، آرٹیکل 370 کے خاتمے کو مقبوضہ کشمیر کے عوام نے رد کر دیا ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ) امریکی اخبارنے کشمیر کی صورتحال کو مودی کا مسلم کش اقدام قرار دے دیاہے،موقر امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا ہندو توا نظریہ ہے۔امریکی اخبار نے مودی کے تعصب اور تنگ نظری کو بے نقاب کر دیا ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق مودی نے مسلمان ریاست کشمیر ہندو ووٹرز کی طاقت کے ذریعے غصب کیا۔کشمیر پر فوج کشی نریندر مودی کی بالادستی کی پرانی خواہش پر کی گئی، مسلمان آباد ی کو ہندو قوم کے آگے ہتھیار ڈلوانے کا منصوبہ ہے۔ ہندوازم ابھار کر مودی نے خود کو فادرآف انڈیا بنانے کی کوشش کی ہے۔راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کا کہناتھا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا انیس سو سینتالیس سے جماعت کا خواب تھا۔بی جے پی ووٹرز کو خوش کرنے کے لئے بھارت کو ہندو راشٹر بنانا چاہتی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے علاوہ بابری مسجد کی جگہ مندرہندو اور اقلیتوں کے مذہبی حقوق ختم کرنا بھی انتہاپسند تنظیم اور مودی کی لسٹ میں ہے، پانچ اگست کو کشمیر پر غاصبانہ قبضے کے بعد مودی سے کوئی بھی اچھی امید ختم ہو گئی ہے۔کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے نیا بھارت کیسا ہو گا، کشمیری تاریخ کے بدترین لاک ڈاؤن سے گزر رہے ہیں۔امریکی اخبار نے لکھا کہ مودی کی سوچ انتہا پسندانہ اور غیر جمہوری ہے جو مقبوضہ کشمیر کے لئے ہی نہیں پورے بھارت کے لئے خطرہ ہے، بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش بھی مسترد کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website