counter easy hit

عمران خان نے اچانک جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیوں کر لیا؟ بڑی وجہ سامنے اگئی

Why Imran Khan suddenly decided to extend the tenure of General Qamar Javed Bajwa? A big reason lies ahead

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی ہے، قمر جاوید باجوہ مزید تین سال کے لیے پاکستان کے سپہ سالاری کے فرائض سر انجام دیں گے ۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے سے بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت میئں توسیع کی منظوری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خطے کے امن و امان اور سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو توسیع دینے کا فیصلہ کشمیر اور خطے کی سلامتی کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ افغانستان میں مذاکرات کی صورتحال بھی ہے اور افغان امن عمل کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش نظر وزیر اعظم نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے ، وزیر اعظم کے فیصلے سے پڑوسی ملک کو تسلسل کا واضح پیغام جاتا ہے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش نظر وزیر اعظم نے اپنا آئینی اختیار استعمال کیا ہے ، وزیر اعظم کے فیصلے سے پڑوسی ملک کو تسلسل کا واضح پیغام جاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website