counter easy hit

بریکنگ نیوز: مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کروانے کیلئے بڑا قدم اُٹھالیا

Breaking News: PML-N takes big step in issuing production orders for Hamza Shahbaz and Salman Rafiq

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔پروڈکشن آرڈر کا اجراء گرفتار ارکان اسمبلی کا آئینی و قانون حق ہے۔ پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر پروڈکشن آرڈر کا قانون منظور کیا تھا۔ وزیر اعظم کے حکم پر گرفتار ارکان کو ان کا آئینی و قانون حق نہیں دیا جارہا۔ وفاق کی جانب سے پنجاب کی معاملات میں مداخلت قابل مذمت ہے۔ لہٰذا پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان سپیکر پنجاب اسمبلی سے مطالبہ کرتا ہے کہ سپیکرگرفتار ارکان اسمبلی پروڈکشن آرڈر جاری کریں۔گرفتارارکان اپنے حلقوں کی نمائندگی احسن طریقے سے کر سکیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینیئر صحافی نجم سیٹھی نے دعوایٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ان سے معافی مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے والا شخص بڑا ہوتا ہے۔ سینئیر صحافی نے مزید کہا کہ عمران خان بھی کبھی ان کے دوست تھے پھر انہوں نے ان پر 35 پنکچرز کا جھوٹا الزام لگایا دیا اور وہ بعد میں غلط ثابت ہو گیا لیکن خان صاحب نے معافی نہیں مانگی۔نجم سیٹھی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 1999 میں اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے انہیں جیل میں ڈالا تھا لیکن پھر 4 سال بعد 2004 میں انہوں نے معافی مانگ لی، معافی مانگنے والا شخص بڑا ہوتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے کسی زمانے میں میری بڑی دوستی تھی لیکن پھر انہوں نے مجھ پہ 35 پنکچرز کا جھوٹا الزام لگایا دیا اور وہ بعد میں غلط ثابت ہو گیا لیکن خان صاحب نے معافی نہیں مانگی۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے کہا تھا کہ نجم سیٹھی کی 35 پنکچر کی ٹیپ امریکی سیکورٹی ادارے کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کے سابق نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی کی 35 پنکچر کی آڈیو ٹیپ امریکی سیکورٹی ادارے کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تھی۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی جانب سے کیے جانے والا 35″ پنکچرز” کا دعوی محض ایک سیاسی بات تھی جبکہ صدر مملکت عارف علوینے35 پنکچر کا الزام عائد کرنے پر معافی مانگ لی تھی، عارف علوی کا کہنا تھا کہ افواہوں اور غلط اطلاعات پر یقین نہیں کرنا چاہئیے تھا، 35 پنکچر کا الزام بغیر تصدیق کے لگایا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website