counter easy hit

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے غیرملکی شہریت کے سوال پر پھٹ پڑے ۔۔۔ تہلکہ خیز بیان جاری کر دیا

Former Chief Justice Saqib Nisar burst on the question of foreign citizenship Spicy statement released

لاہور(ویب ڈیسک)سابق چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے غیر ملکی شہریت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی شہریت لینے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ میرا جینا مرنا اسی ملک کے لیے ہے۔سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، سابق چیف جسٹس پاکستان سابق گورنر خواجہ طارق رحیم، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق اور عبداللہ ملک سے غیر رسمی گفتگو ملاقات میں سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل تھے۔سابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے مہمند ڈیم کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔جسٹس ریٹائرڈ میاں ثاقب نثار نے کہا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے عوام کا پیسہ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں محفوظ ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ عمران خان جانا تو مدینہ چاہ رہے ہیں لیکن راستہ کوفہ کا پکڑ لیا ہے،ان کو شاید پتہ بھی نہیں کہ ریاست مدینہ کا مطلب کیا ہے۔حسن نثار کے مطابق ریاست مدینۃ النبی کا بنیادی پتھر انسان سازی ہے، پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کیلئے شہریوں کی کردار سازی کی ضرورت ہےانہوں نے کہا کہ ملک کو یہاں تک پہنچانے میں اشرافیہ کا حصہ سب سے زیادہ ہے، البتہ اسکو نچوڑنے میں عام شہریوں نے بھی حصہ ڈالا مگرمچھوں نے بڑے بڑے ٹکڑے اتارے، مردار خور گِدھوں نے ذرا چھوٹی بوٹیاں اور کوؤں نے مزید چھوٹی بوٹیاں نوچی ہیں،ملک اگر اٹھ گیا تو اس میں بھی اشرافیہ کا کمال نہیں ہوگا عام شہری کا حصہ ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی کے ساتھمودی کے بیان ”جو ستر سال میں نہیں ہوسکا وہ میں نے ستر دنوں میں کردیا“پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ تاریخ میں بے شمار لوگ ایسے ہیں جنہوں نے وہ کام لمحوں میں کردیئے جو صدیوں نہیں ہوسکے تھے، کشمیریوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہورہاہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب قدرت کے انتقام کا انجام دنیا دیکھے گی، بھارت کے بہت سے ٹکڑے پائپ لائن میں ہیں،مقبوضہ کشمیر سے خالصتان تک اور ناگالینڈ، آسام، اروناچل پردیش اور بہار سمیت کئی علاقوں میں آزادی کیلئے لاوا پھوٹ پڑا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website