counter easy hit

گلگت ، استور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فقیدالمثال استقبال اورعوام کی والہانہ محبت نے ثابت کردیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں انہتائی مضبوط ہیں، قاری فاروق احمد فاروقی

گلگت ، استور میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا فقیدالمثال استقبال اورعوام کی والہانہ محبت نے ثابت کردیا، پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں انہتائی مضبوط ہیں، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کونسل کے نومنتخب ممبر قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہےکہ گلگت استور میں بلاول بھٹو کا فقید المثال استقبال اور عوام کی والہانہ محبت گواہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نےہمیشہ عوام کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور بلند وبانگ دعووں کے برعکس موجود وسائل میں رہ کر عوام کی خدمت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نہائت کامیابی سے پارٹی کو اگلے انتخابات کیلئے تیار کررہے ہیں اور ان کی عوامی رابطہ مہم نہائت شاندار ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کو جو حق دیا وہ ستر سال میں کسی نے نہیں دیا تھا اور خیبرپختونخوا سمیت گلگت بلتستان کے لوگوں کو ان کی شناخت دی ۔ یہ بلاشبہ پاکستان پیپلز پارٹی کا وہ کارنامہ ہے جس کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا۔

انشااللہ پاکستان پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آئے گی اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط عوامی طاقت کیساتھ ابھرے گی ۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, MEMBER, PPP, PUNJAB, COUNCIL, SAYS, CHAIRMAN, BILAWAL, BHUTTO, ZARDARI, IS, THE, LEADER, OF, FUTURE

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website