counter easy hit

پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے دو ٹوک اعلان کر دیا

The Secretary General of the People's Party announced two points

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی نےواضح کیاہےکہ پارٹی کابلاول بھٹو زرداری کے نام سےمنسوب تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں،بلاول لورز آرگنائزیشن، بلاول ورکرز آرگنائزیشن اور بلاول بھٹو فورس سے بھی پیپلز پارٹی کاکوئی تعلق نہیں۔تفصیلات کے مطابق پارٹی کے سیکریٹری جنرل اورسابق چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ عوام پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام سے منسوب اس طرز کی تمام تنظیموں کو پی پی پی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں ،پیپلزپارٹی کا بلاول لورز آرگنائزیشن،بلاول ورکرز آرگنائزیشن اور بلاول بھٹو فورس سے کوئی تعلق نہیں جبکہ بلاول لورز آرگنائزیشن، بلاول ورکرز آرگنائزیشن ، بلاول بھٹو فورس اور اس طرز کی دیگر تنظیمیں خود کو پی پی پی سے جوڑنے سے گریز کریں۔انھوں نے کہا کہ جیالے اور عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منسوب اس طرز کی تمام تنظیموں کو پی پی پی کا حصہ سمجھنے سے گریز کریں،اگر پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے منسوب ایسی کسی تنظیم سے کسی پارٹی عہدیداروکارکن کا تعلق ثابت ہوا تو تنظیمی ضوابط کے تحت کارروائی ہوگی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق میگا منی لانڈرنگ کیس میں اب تک کا سب سے بڑا انکشاف سامنے آگیا، وعدہ معاف گواہ ناصر لوتھا کے مطابق ایک بھارتی شہری سابق صدر آصف علی زرداری کیلئے منی لانڈرنگ کرتا رہا ہے۔ناصر لوتھا نے منی لانڈرنگ کیس میںریکارڈ کرائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ منی لانڈرنگ میں بھارتی شہری بھی ملوث ہے۔ ناصر لوتھا کے مطابق ان کی آصف زرداری سے صدر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی جہاں عبدالغنی مجید بھی بیٹھا ہوا تھا۔ آصف زرداری نے کہا کہ اس کا خیال رکھیں ، یہ میرا خاص آدمی ہے۔ناصر لوتھا نے بتایا کہ عبدالغنی مجید اور حسین لوائی دبئی میں اس کے پیلس میں آئے تھے اور دونوں نے انہیں سمٹ بینک بنانے کے متعلق بتایا، انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو جو پیسے دیں گے اسے دبئی میں انویسٹ کردیں۔ ایک بھارتی شہری اشیش مہتا ان کی جانب سے مجھے پیسے پہنچاتا رہا، میرا اس بینک میں ایک بھی شیئر نہیں ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website