لاہور (ویب ڈیسک) شریف فیملی جہاں کرپشن پر سزائیں بھگت رہی ہے وہیں اسکے خلاف نئے نئے کیسز بھی بن رہے ہیں ، ایسا ہی ایک کیس نواز شریف کے داماد اور مریم نواز کے شوہر کیپٹین صفدر کی خلاف بنا ہے ۔ انکے خلاف احتساب عدالت کے باہر پولیس اہلکاروں سے الجھ پڑنے اور پولیس اہلکار سے لاٹھی چھین کر اسے ہی دے مارنے پر تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ اسلام پورہ کے ایس – ایچ – او کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی روانگی کے بعد احتساب عدالت کے احاطے میں شدید بد نظمی ہوئی ،کیپٹن (ر) محمدصفدر نے پولیس اہلکار سے ڈنڈا چھین لیا ۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے احاطے میں پولیس کی جانب سے ایک کارکن کو حراست میں لیا گیا جس پر کیپٹن (ر) محمدصفدر نے گرفتار کارکن کو چھڑوانے کی کوشش کی ۔ اس دوران کیپٹن (ر) محمدصفدر نے ایک پولیس اہلکار سے ڈنڈاچھین لی اہلکار وں پر پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی مگر دیگر پولیس اہلکاروں نے ان سے ڈنڈا چھین لیا۔ یاد رہے کہ کل مریم نواز کی احتساب عدالت میں پیشی تھی جس پر انھیں اور انکے کزن یوسف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے لیے بھیج دیا گیا تھا۔اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کرنے پر 8نامزد اور 150 سے زائد نا معلوم لیگی کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تھانہ اسلامپورہ میں درج مقدمے میں عظمی بخاری، توصیف شاہ سمیت دیگر کو نامزد کیا گیا ہے جس میں پولیس پر پتھرا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے او ر نقص امن کی دفعات شامل ہیں۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ۔پتھرائو سے کانسٹیبل نثارکے سر پر گہری چوٹ آئی۔لیگی رہنمائوں سمیت کارکنوں کے خلاف مقدمے کا اندراج سب انسپکٹر دلشاد کی مدعیت میں کیا گیا۔یاد رہے جمعہ کو مریم نواز کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کا پولیس سے عدالت میں داخل ہونے سے روکنے کی وجہ سے تصادم ہو گیا تھا اور اس دوران عظمی بخاری نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ بھی مارا تھا۔