counter easy hit

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع لیکن اسی سال ریٹائر ہونے والے بھارتی آرمی چیف کو کونسا اہم ترین عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا؟ تازہ ترین خبر

army chief, got, extension, but, indian, army, chief, retiring, this, year, is, offered, a, new, important, designation, know, how

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت رواں سال دسمبر میں عہدے سے ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم انہیں عہدے میں تین سال کی توسیع دیتے ہوئے ملک کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) مقرر کیا جائے گا، یہ عہدہ بھارتی حکومت نے پیدا کیا ہے۔ روزنامہ جنگ میں صالح ظافر نے بھارتی تجزیہ کار سنہیش ایلکس فلپ کے حوالے سے لکھا کہ موجودہ آرمی چیف ملک کے پہلے سی ڈی ایس کا عہدہ سنبھالیں گے۔ انہیں ایک ایسے فوجی کے طور پر دیکھا جاتا ہے جو ملک کے شمال مشرقی حصوں اور مقبوضہ کشمیر میں بغاوت کو کچلنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کیلئے سی ڈی ایس کا عہدہ بنایا گیا ہے جس کا اعلان وزیراعظم مودی نے گزشتہ ہفتے یومِ آزادی کے موقع پر کیا تھا۔ اس اقدام کو ملکی دفاع کے حوالے سے بڑی اصلاحات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس اقدام کے ذریعے فوج کو مزید منظم کرنے میں مدد ملے گی اور سی ڈی ایس براہِ راست دفاعی امور کے حوالے سے وزیراعظم کے پوائنٹ پرسن ہوں گے۔ یہ تاحال واضح نہیں ہے کہ سی ڈی ایس پنج ستارہ (فائیو اسٹار) جرنیل ہوگا یا چار ستارہ (فور اسٹار)۔ سی ڈی ایس تینوں سروسز کے حوالے سے حکومت کے واحد مشیر کی حیثیت سے کام کریں گے۔ اگرچہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ پروکیورمنٹ اور بجٹ ایلوکیشن کے معاملات بھی سی ڈی ایس کے ماتحتہوں گے۔ فی الوقت تمام بڑے ملکوں جیسا کہ امریکا، فرانس، برطانیہ اور چین میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کی افواج کو ماضی میں ایک جیسے واقعے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 1993ء میں پاکستانی آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ اپنے عہدے کی مدت مکمل کرنے سے قبل دل کے دورے کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ اس کے اگلے سال ہی بھارتی آرمی چیف بپن چندرا جوشی بھی دل کے دورے سے انتقال کر گئے، ان کے پاس عہدے کی مدت مکمل کرنے کیلئے ابھی ایک سال باقی تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website