پیرس، مودی کی فرانس آمد پر پاکستانی کشمیری اورسکھ کمیونٹیز کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور مودی کا مکروع چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مظاہرہ
پیرس (نمائندہ خصوصی) فرانس کے درالحکومت پیرس میں ہونے والے جی سیون اجلاس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر اعظم مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی اوربھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی جداگانہ حیثیت کے خاتمے کے غیر آئینی اقدام کیخلاف بالخصوص پیرس اور یورپ بھر کی پاکستانی ، کشمیری اورسکھ کمیونٹیزمیں بہت غم وغصہ پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کمیونٹیز کی بڑی تعداد نے جی سیون اجلاس کے موقع پربھارتی فاشسٹ وزیراعظم نرنیدر مودی کی آمد پربھرپور احتجاج کیا۔ پیرس میں یونیسکو ہیڈ کوارٹر کو جانے والے تمام راستوں پر پاکستانی ، کشمیری اورسکھ کمیونٹیز کے لوگ مودی فاشٹ دہشتگرد قاتل کے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر عظیم الشان مظاہرے کو مقامی اور عالمی میڈیا نے نمایاں کوریج دی ۔
مظاہرے کے شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف بھرپور نفرت کا اظہار کیا اور بھارتی وزیراعظم کے فاشسٹ نظریات کے پیش نظر بھارت میں اقلیتوں اورچھوٹی ذات کے لوگوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کی بھی مذمت کی ۔ شرکا نے مودی کو دہشتگرد قاتل قراردیتے ہوئے پلے کارڈ اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت اورمودی مخالف نعرے درج تھے۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی وسماجی راہنمائوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ مہذب دنیا بھارت کے مکروع چہرے کو پہچانے اور مقبوضۃ کشمیر کے مظلوم عوام اور بھارت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے بھارت پر سخت سے سخت پابندیاں لگائے۔