counter easy hit

ویڈیو سکینڈل میں اتنی رسوائی کی توقع نہیں تھی مگر۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کئی دنوں بعد پھر میدان میں آ گئے

it, was, not, expected, what, is, happening, in, video, scandal, nihal hashmir, vows, again

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو مسلم لیگ نواز نے نہیں بنائی اور نہ ہی ہم اسے بطور سکینڈل سامنے لائے،ہمیں توقع تھی کہ لیب سے اس ویڈیو کی تصدیق ہو جائے گی اور جو رسوائی ہوئی ہے

اس داغ کو دھو دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ،سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس ویڈیو کو بطور ثبوت نہیں لیا تو ہم کسی طرح کوئی توقع رکھ سکتے ہیں کہ ہائی کورٹ اس پر کوئی فیصلہ صادر کرے گی ؟ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’’لائیو وِد نصر اللہ ملک ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کییہ ویڈیو جب پبلک ہوئی اور ہماری قیادت تک پہنچی تو اس بنیاد پر انہوں نے پریس کانفرنس کی ،یہ ایک پبلک ڈاکیومنٹ بن چکی ہے اور اس پر ایف آئی اے کو تین ہفتے کا موقع دیا گیا کہ وہ اس کے مصدقہ ہونے کی تصدیق کر لے ،ہم بڑے مطمئن تھے کہ ہماری سپریم کورٹ بڑی پاورفل ہے،183 کو انہوں نے پناما کیس میں ایکسرسائز کیا تھا ،جے آئی ٹی تشکیل دی ، تین ریفرنسز بھیجے اور ایک نگران جج بھی مقرر کیا تھا،ہم سمجھتے ہیں کہ سپریم کورٹ ان پاورڈ ہے اور جب وہ کسی سچ کو جاننے کے لئےکسی بھی حد تک جا سکتی ہے تو پھر اس کیس میں سپریم کورٹ اٹارنی جنرل کو بھی بلا چکی تھی اور ایف آئی اے کو بھی ہدایات دی تھیں،ہمیں توقع تھی کہ لیب سے اس ویڈیو کی تصدیق ہو جائے گی اور جو رسوائی ہوئی ہے اس داغ کو دھو دیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کی ویڈیو کو مسلم لیگ ن سکینڈل کے طور پر منظر عام پر نہیں لے کر آئی تھی،ہم ویڈیو انصاف کے لئے سامنے لائے تھے ، سچ اور جھوٹ کے تقابلی جائزے کے لئے ویڈیو لائےاور کوئی بھی ویڈیو جو کہیں سے فلوٹ ہو اُس پر پریس کانفرنس کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کےبعد ہماری عدالتیں یہاں انصاف بھی کریں گی اور نواز شریف کی رہائی کا حکم دیں گی۔نہال ہاشمی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے اس ویڈیو کو بطور ثبوت نہیں لیا تو ہم کسی طرح کوئی توقع رکھ سکتے ہیں کہ ہائی کورٹ اس پر کوئی فیصلہ صادر کرے گی ،جب پاکستان کے سب سے معزز اور بڑے با اختیار ادارے میں ایک چیز تھی تو پاکستان کے بائیس کروڑ عوام کو امید تھی کہ نواز شریف کو انصاف ملے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website