counter easy hit

شادی کے بعد اداکاری ۔۔۔۔۔ حمزہ عباسی کی ہونے والی دلہن نیمل خاور نے بڑا اعلان کر دیا

after, engagement, with, Hamza Ali Abbasi, Naimal Kahawar, his, fiancee, announced, to, quit, showbiz, after, marriage, with, Hamza

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) اداکارہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ نیمل خاور نے اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ڈرامہ سیریل’’انا‘‘ان کا پہلا اور آخری ڈرامہ ہے۔اداکارہ نیمل خاور نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ نیمل خاور نے اپنے مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ ڈرامہ سیریل’’انا‘‘ان کا پہلا اور آخری ڈرامہ ہے اور وہ اپنے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انہیں اتنا پیاردیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صرف مصوری پر توجہ دوں گی اور اپنی پینٹنگز کی نمائش کروں گی۔ نیمل خاور اور حمزہ علی عباسی کل رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے ۔

اس سے قبل یاد رہے کہ اداکارومیزبان حمزہ علی عباسی نے نیمل خاور سے شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کی تصدیق کردی۔پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی کی شادی کے چرچے ابھی تھمے نہیں تھے کہ پاکستان کے پُرکشش اور وجیہہ اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی شادی کی خبروں نے ہلچل مچادی ہے۔سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی شادی کے کارڈ کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس کے مطابق اداکار حمزہ اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ رواں ماہ کی 25 تاریخ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جب کہ دونوں کا ولیمہ 26 تاریخ کوہوگا۔اداکار کے فیملی ذرائع کے مطابق حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی شادی کی تقریب سادگی سے منعقد ہوگی، نکاح اور ولیمے میں قریبی دوستوں اور رشتے داروں کو ہی مدعو کیا جائےگا، جب کہ اگست میں نکاح کے بعد دونوں خاندان بڑی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ اداکار کے گھروالوں کا کہنا ہے کہ شادی سے متعلق معلومات میڈیا پر نہیں لانا چاہتے۔واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور ہدایت کار شعیب منصور کی فلم ’’ورنہ‘‘ میں نظر آئی تھیں جب کہ ان دنوں وہ ڈراما سیریل ’’انا‘‘ میں ازا کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔اس کے علاوہ نیمل مصور بھی ہیں۔ اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی آرٹ ایگزیبیشن میں لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ اب حتمی طور پر نامور اداکار حمزہ علی عباسی کی ہونے والی اہلیہ اداکارہ نیمل خاور نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطا بق اداکارہ نیمل خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے پاکستان کی شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا ہے ۔

نیمل خاور کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد ان کے مداح انہیں مزید اسکرین پر نہیں دیکھ سکیں گے ۔اداکارہ نیمل نے ان کی اداکاری کو سراہنے پر مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ان تمام مداحوں کا شکریہ جنہوں نے میرے کام کو سراہا جبکہ اداکاری چھوڑنے کے بعد ان کے مداح ان کی پینٹنگز اور آرٹ نمائش کو دیکھ سکیں گے ۔نیمل خاور کےپہلےاور آخری ڈرامےکی شوٹنگ جاری ہے جس کے بعد وہ مزید اسکرین پر نظر نہیں آئیں گی ۔واضح رہے کہ اداکارہ نیمل خاور پاکستان کے معرو ف اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ رواں ہفتے رشتہ ازاوج میں بندھنے جارہی ہیں ۔ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کا نکاح 25 اگست اور ولیمہ 26 اگست کو سادگی کے ساتھ منعقد کیا جائے گا ۔گزشتہ شب نیمل خاور کی مایوں کے لباس میں ملبوس تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کی گئی تھی۔نیمل خاور نے 2017 میں شعیب منصور کی فلم ‘ورنہ’ سے اپنا ڈیبیو کیاتھا جس میں سپر اسٹار ماہرہ خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔جبکہ اداکارہ اس وقت ڈرامہ سیریل ‘انا’ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں اور ان کے کردار کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website