اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف اتنے بھولے نہیں ہیں ، اگر ان کی جانب سے کچھ پیسہ بھی واپس کیاگیا تو ان کی سیاست کی کہانی ختم ہوجائیگی۔دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف اتنے بھولے نہیں ہیں ، اگر ان کی جانب سے کچھ پیسہ بھی واپس کیاگیا تو ان کی سیاست کی کہانی ختم ہوجائیگی۔انہوں نے کہا کہ دوچیزیں ہیں ایک پیسہ اکٹھا کرنا اوردوسرا پیسہ صحیح طریقے سے خرچ کرنا ،
اتنی دولت اکٹھی کرکے بھی حد کیوں ختم نہیں ہوتی یہ نفسیاتی بیماری ہے جو کسی قوم کولگی ہو تویہ پٹواری سے لیکر وزیراعظم تک ہوتی ہے ۔ایاز امیر کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا ہوگا کہ برصغیر میں یہ کونسی سے بیماری ہے جوآپ کو دولت اکٹھا کرنے پر مسلسل اکساتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہمیشہ ایسے نہیں کیا کرتے تھے ، وہ تو اپنے پلے سے پیسہ خرچ کرکے اپنی سیاست کوزندہ رکھتے تھے ۔ زرداری اور نواز نے سیاست میں عروج دیکھا جو چھوڑا وہ سب کے سامنے ہے پہلے لوگ اپنی زمین بیچ کر الیکشن لڑتے تھے ،بعد میں چیزیں تبدیل ہوگئیں سیاستدانوں کی لوٹ مار کی بڑ ی وجہ کرپشن کے بعد بچنے کے زیادہ امکانات ہیں یہ لوگ ضرور پیسے دینگے اوراربوں واپس آئینگے تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ اعجاز شاہ جہاں دیدہ بندے ہیں،جس صحافی نے انٹرویو کیا وہ بھی ایک اچھے انداز والے صحافی ہیں۔ آصف زرداری اور نواز شریف اتنے بھولے نہیں ہیں ، اگر ان کی جانب سے کچھ پیسہ بھی واپس کیاگیا تو ان کی سیاست کی کہانی ختم ہوجائیگی۔پروگرام تھنک ٹینکمیں میزبان سیدہ عائشہ ناز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2008 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی جیتی تو بے نظیر بھٹو کی شہادت کی وجہ سے جیتی۔
آصف زرداری اور نواز شریف نے سیاست میں عروج دیکھا لیکن جو چھوڑا وہ سب کے سامنے ہے ۔ان پر ترس آتا ہے ۔دوچیزیں ہیں ایک پیسہ اکٹھا کرنا اوردوسرا پیسہ صحیح طریقے سے خرچ کرنا ، اتنی دولت اکٹھی کرکے بھی حد کیوں ختم نہیں ہوتی ؟ یہ نفسیاتی بیماری ہے جو کسی قوم کولگی ہو تویہ پٹواری سے لیکر وزیراعظم تک ہوتی ہے ۔اب دیکھنا ہوگا کہ برصغیر میں یہ کونسی بیماری ہے جوآپ کو دولت اکٹھی کرنے پر مسلسل اکساتی رہتی ہے ۔سیاستدان ہمیشہ ایسے نہیں کیا کرتے تھے ، وہ تو اپنے پلے سے پیسہ خرچ کرکے اپنی سیاست کوزندہ رکھتے تھے ۔روزنامہ دنیا کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ،تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا کہ جنرل حمید گل مرحوم پر الزام تھا کہ آئی جے آئی بنائی وہ اس کا اعتراف بھی کرتے تھے ،جنرل کیانی نے چارٹر آف ڈیموکریسی میں اہم کردار ادا کیا،جب آئی ایس آئی کے چیف تھے یہ تب کی بات ہے ،اعجاز شاہ نے حقائق سے پردہ اٹھایا ،جہاں تک نواز شریف اور آصف زرداری سے پیسوں کی واپسی کی بات ہے تو ان کے مقدمات عدالتوں میں چل رہے ہیں،شاہ صاحب پھنس گئے ہیں۔توبہ صرف اللہ سے کی جاتی ہے اور وہی توبہ بھی قبول کرے گا۔آصف زرداری کا تعلق ابھی تک اومنی گروپ سے ثابت نہیں ہوسکا۔اسٹیبلشمنٹ سب سے بڑی حقیقت ہے ۔پہلے لوگ اپنی زمین بیچ کر الیکشن لڑتے تھے ،نوابزادہ نصراللہ مرحوم کی ہمارے سامنے مثال موجود ہے بعد میں چیزیں تبدیل ہوگئیں۔سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ جب بے نظیر بھٹو وطن واپس آئیں تو نواز شریف کو بھی واپسی کی اجازت مل گئی ورنہ وہ 10 سال کیلئے ملک سے باہر تھے ۔2008 کے الیکشن میں آرمی کی کوئی مداخلت نہیں تھی۔
پاکستان میں سیاستدانوں کی لوٹ مار کی بڑ ی وجہ لوٹ مار کے بعد بچنے کے بہت زیادہ امکانات ہیں جس کی وجہ سے لوٹ مار کا گراف بہت بڑھ جاتا ہے ۔اس ملک میں کوئی ایک حقیقت نہیں ہے ۔ایک بہت بڑی حقیقت سیاست کے ساتھ پیسے کا تعلق ہے ۔اسی کی دہائی سے پہلے لوگ زمینیں بیچ کر الیکشن لڑتے تھے لیکن بعد سیاستدانوں نے سوچا کہ الیکشن جیت کر الیکشن کا خرچہ پورا کر یں اور اگلے الیکشن کیلئے بھی پیسہ اکٹھا کرلیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ ہواہے کہ لوٹ مار کے بعد بچنے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں جب یہ پتہ ہو کہ لوٹ مار کے بعد بچا جاسکتاہے تواس سے معاشرے میں لوٹ مار بہت بڑھ جاتی ہے ۔تحریک انصاف کی جانب سے کرپشن روکنے کے اقدامات کی وجہ سے ابھی تک ہمیں کسی بڑی سطح پر کرپشن کا کوئی سکینڈل نظر نہیں آیا ، البتہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔اسلام آباد سے دنیا نیوز کے بیورو چیف خاور گھمن نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ نے اپنے انٹرویو میں اپوزیشن کو روکنے کی بات نہیں کی ،انہوں نے مولانا فضل الرحمن کے مارچ کی بات کی ہے اورمولانا فضل الرحمن اپوزیشن نہیں ہیں اور ان کی پارلیمنٹ میں جو پوزیشن ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے ،وہ خود تو جیت نہیں سکے جو باتیں وزیر داخلہ نے کی ہیں وہ پہلے بھی ہوچکی ہیں بلکہ ہمارے نصاب کا حصہ ہیں،اس میں کوئی نیا انکشاف نہیں ہے ۔نواز شریف نے مشرف کی موجودگی میں الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن آصف زرداری کی کال لے کر الیکشن کا حصہ بن گئے ،بات پیسوں کی ہے تو یہ ضرور پیسے دینگے ،میں اپنی سٹوری پر قائم ہوں،اربوں روپے واپس آئینگے ۔