counter easy hit

حکومت نیب کو سیاسی انتقام پورے کرنے کی غرض سے استعمال کر رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں اسی نیب کو تالے لگانا حکومت کی نیت آشکار کررہا ہے، میاں محمد حنیف

حکومت نیب کو سیاسی انتقام پورے کرنے کی غرض سے استعمال کر رہی ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں اسی نیب کو تالے لگانا حکومت کی نیت آشکار کررہا ہے، میاں محمد حنیف

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے بانی وصدر میاں محمد حنیف نے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل حوکمت نے نیب کو اپنے سیاسی انتقام پورے کرنے کی غرض سے استعمال میں رکھا ہوا ہے وفاقی حکومت نے نیب کو اپنے سیاسی انتقام پورے کرنے اور اپوزیشن کو دھونس دکھانے کی خاطر استعمال میں رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناعاقبت اندیش حکومت جان لے ماضی میں ایک آمر نے اس ادارے کو اپنے انتقامی مقاصد پورے کرنے کے لئے بنایا تھا آج اس آمر کے چیلے اسی مشق کو دہرانے میں مصروف ہیں مگر ہم ان سے کہتے ہیں کہ اس روش پر چلنے سے پہلے تاریخ کا مطالعہ کریں جعلی مقدمات دنیا کی تاریخ میں کبھی عوامی لیڈروں کو عوام سے دور نہیں رکھ سکے بلکہ عوامی لیڈروں کی مقبولیت کا باعث بنے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی حکومت نے ایک سال میں عوامی بھلائی سے متعلق کوئی کارکردگی نہیں دکھائی سوائے کشمیر کا سودا کرنے اور احتساب کے نام پر نیب کے ذریعے سیاسی مخالف جماعتوں کو دبانے کی کوشش کے لیکن یہ کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی اورعظیم قائد میاں محمد نواز شریف عدالتوں سے سرخرو ہوکر عوام کے لئے پھر ڈٹ کر کھڑے ہونگے اور اصل جمہوریت بحال کرینگے۔

mian muhammad hanif, founder, and, president, pmln, France, says, govt, using, nab, to, take, revenge, from, oppostiion

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website