بیجنگ (ویب ڈیسک ) معروف چینی کمپنی ’ٹیکنو‘ کے نئے موبائل فون’اسپارک گو‘ نے مارکیٹ میں آتے ہی فروخت کے ریکارڈ قائم کر دیے۔مہنگائی کے اس دور میں یہ اسمارٹ فون انتہائی کم قیمت میں متعارف کروایا گیا ہے۔اس اسمارٹ فون کی قیمت صرف 12ہزار 9سونناوے روپے ہے۔توقعات کے برعکس’اسپارک گو‘ لانچ ہوتے ہی ایک ہزار(1000) موبائل فونز پر مشتمل اسٹاک daraz.pk پرصرف تین منٹ(3 min) میں فروخت ہوگیا۔4 جی سمیت بے شمار دیگر خصوصیات کے حامل اس فون میں 2GB RAM اور 16 جی بی انٹرنل اسٹوریج بھی ہے۔علاوہ ازیں اس میں 6 اعشاریہ 1 اور تین ہزار ایم اے ایچ (3000mAH) کی دیرتک چلنے والی بیٹری کے ساتھ ساتھ جدید فیشل ان لاک ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ٹیکنو موبائل پاکستان کے ج ایم کریک ما کا کہنا ہے کہ ’ہمارا مقصد ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ہم اپنے تمام آلات میں عمدہ اور اعلی کارکردگی کو یقینی بنائیں۔12,999 روپے قیمت میں اتنا عمدہ اور بہترین خصوصیات کا حامل موبائل مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہے۔“سوشل میڈیا پر SparkTheSpeed# ہیش ٹیگ بھی سامنے آیا ہے جو بیشتر سوشل میڈ یا ویب سائٹس ٹک ٹاک، انسٹاگرام، ٹوئٹر، فیس بُک اور گوگل کے ٹرینڈنگ کے ہیش ٹیگز والی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔شوبز سے وابستہ شخصیات نے بھی اس ٹرینڈ پر اپنی اپنی ویڈیوز شیئر کیں جن میں عمران اشرف، حنا الطاف، رمشاء خان، نور حسن اور میکال ذوالفقار شامل ہیں۔پاکستان بھر کے ٹک ٹاک صارفین کو#SparkGoChallenge کے ساتھ فلاس ڈانس کاچیلنج دیا گیا تھا جسے خاصی پذیرائی حاصل ہوئی اور اسپارک گو کی لانچنگ کے صرف دو دن کے اندر 100 ملین ویوز کے ساتھ اس ٹرینڈ نے ملکی وبین الاقوامی تمام ٹرینڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔اسپارک گو‘ موبائل نیبولا بلیک اور رائل پرپل رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے اور 21 اگست سے ملک بھر کے تمام ریٹیلرز کے ہاں دستیاب ہے۔