لاہور (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر محمودالرشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں صاحب اقتدار کے ساتھ پہلی بار ہورہاہے کہ ان کااحتساب ہونے جارہاہے ، یہ ایک نئی ریت ہے ، بڑے بڑے حکومتی عہدوں پر رہنے والے لوگ گرفتار ہوئے ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمودالرشید نے کہا کہ پاکستان میں صاحب اقتدار کے ساتھ پہلی بار ہورہاہے کہ ان کااحتساب ہونے جارہاہے ، یہ ایک نئی ریت ہے ، بڑے بڑے حکومتی عہدوں پر رہنے والے لوگ اگر گرفتار ہوئے ہیں تواس میں عمران خان کا کوئی قصورنہیں ہے۔ جیل میں کسی کی حالت خراب نہیں ہے ۔محمود الرشید کاکہنا تھا کہ عمران خان نے جرات اور بہادری سے کشمیر کامقدمہ لڑاہے۔عمران خان کے اس کردار کی وجہ سے یہ مسئلہ پور دی دنیا کے لئے ہاٹ ایشو بن چکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے لئے جو کچھ بھی ہوا ،کریں گے اور اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنمامصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتنی جلد ی ہار نہیں مانے گی ،آصف زرداری کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ اپوزیشن اتنی جلد ی ہار نہیں مانے گی ،آصف زرداری کی صحت کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کیا ہواہے ، اگر مودی کا موقف درست ہے تو پھر مودی کو کرفیواٹھاناچاہئے ۔مصطفی نوازکھوکھر کا کہناتھا کہ اس وقت ہم کو قومی یکجہتی کی ضرورت ہے ، قومی یکجہتی کے بغیر ہم اپنے مفادات حاصل نہیں کرسکتے ،مشترکہ پارلیمنٹ کے اجلاس کے موقع پر مریم نواز کوجیل کے اندر گھس کر ان کے والد کے سامنے گرفتار کیاجاتا ،عید کے دن فریال تالپور کو ہسپتال سے جیل منتقل کردیا جاتاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کشمیر کیلئے آواز اٹھاتے رہیں گے لیکن حکومت کی جو کمزوریاں ہیں ، وہ بھی دنیا کے سامنے لاتے رہیں گے ۔