counter easy hit

سری لنکن ٹیم کا دورہ پاکستان میں سیکیورٹی کیا ہو گی، پی سی بی بدھ کو کیا کرنے جا رہا ہے؟ ناقابل یقین خبر

Sri Lanka team visits Pakistan What will be the security, what is PCB going to do on Wednesday? Incredible news

لاہور (ویب ڈیسک ) سری لنکن کرکٹ ٹیم کیساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کوارڈنیشن کمیٹی کا اہم اجلاس بدھ کو لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مہمان ٹیم کے سیکیورٹی انتظامات سمیت ہر ڈیپارٹمنٹ اپنی تیاریوں پر بریفنگ دے گا اور مختلف تجاویز پر مشاورت ہو گی جبکہ شائقین کرکٹ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع کرنے کی تاریخ اور ان کی قیمت سے متعلق حتمی فیصلہ بھی اس اجلاس میں ہی کئے جانے کا امکان ہے۔سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبر کو کراچی آمد متوقع ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور 26 ستمبر کو سری لنکن ٹیم نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کرے گی جبکہ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کیرں گے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 27 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پہلا ون ڈے میچ کھیلاجائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے میچ 29 ستمبر اور تیسرا میچ 2 اکتوبر کو ہو گا۔ ایک روز بعد یعنی 3 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں لاہور پہنچیں گی جہاں 4 اکتوبر کو پریکٹس سیشن ہو گا، قذافی سٹیڈیم میں 5 اکتوبر کو پہلے ٹی 20 کا میلہ سجے گا جبکہ 7 اکتوبر کو دوسرا اور 9 اکتوبر کو تیسرا ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے کوارڈنیشن کمیٹی کا اہم اجلاس کل بدھ کو لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔وسیم خان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس مہمان ٹیم کے سکیورٹی انتظامات سمیت ہر ڈیپارٹمنٹ اپنی تیاریوں پر بریفنگ دے گا اور مختلف تجاویز پر مشاورت ہوگی۔شائقین کرکٹ کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی، ٹکٹ کی قیمت کیا رکھی جائے، اس پر بھی حتمی فیصلہ بدھ کیاجلاس میں ہی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق مہمان ٹیم کو صدارتی لیول کی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبر کو کراچی آمد متوقع ہے، اگلے روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان بھی 26 ستمبر کو پریس کانفرنس کریں گے۔27 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلاجائے گا دوسرا ون ڈے میچ 29 اور تیسرا 2 اکتوبر کو رکھا گیا ہے۔3 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں لاہور کی اڑان بھریں گے، 4 اکتوبر کو پریکٹس سیشن طے کیا جارہاہے، قذافی اسٹیڈیم میں 5 اکتوبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سجے گا۔ 7 اکتوبر کو دوسرا جبکہ 9 اکتوبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکن اور پاکستانی اسٹارز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ سری لنکن ٹیم کی 25 ستمبر کو کراچی آمد متوقع ہے، اگلے روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑی نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے کپتان بھی 26 ستمبر کو پریس کانفرنس کریں گے۔27 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ کھیلاجائے گا دوسرا ون ڈے میچ 29 اور تیسرا 2 اکتوبر کو رکھا گیا ہے۔3 اکتوبر کو دونوں ٹیمیں لاہور کی اڑان بھریں گے، 4 اکتوبر کو پریکٹس سیشن طے کیا جارہاہے، قذافی اسٹیڈیم میں 5 اکتوبر کو پہلے ٹی ٹوئنٹی کا میلہ سجے گا۔ 7 اکتوبر کو دوسرا جبکہ 9 اکتوبر کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی میں سری لنکن اور پاکستانی اسٹارز ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website