اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اومنی گروپ کے افراد ڈالرز میں بڑی رقم حکومت کو دینے کیلئے تیار ہوگئے، اومنی گروپ پلی بارگین کے تحت 3 ارب روپے پہلے ہی ادا کر چکا، جبکہ اب مزید رقم ڈالر میں ادا کیے جانے کیلئے بات چیت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور ت جزیہ کار خاور گھمن کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔خاور گھمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث اومنی گروپ پلی بارگین کے تحت مزید پیسے واپس کرنے کیلئے تیار ہے۔ خاور گھمن کا کہنا ہے کہ اومنی گروپ کے کچھ افراد پہلے ہی پلی بارگین کے تحت 3 ارب روپے کی رقم واپس کر چکے ہیں، جبکہ اب اس گروپ سے وابستہ مزید کچھ افراد پلے بارگین کی آپشن استعمال کرنے کیلئے راضی ہوگئے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ پلی بارگین کے تحت ڈالرز میں رقم کی واپس کیلئے بات چیت جاری ہے۔ امکان ہے کہ اومنی گروپ کے جو مزید افراد پلی بارگین کی آپشن استعمال کرنا چاہتے ہیں، ان کی جانب سے پاکستانی کرنسی کی بجائے امریکی کرنسی ڈالر میں رقم واپس کی جائے گی۔ پلی بارگین کی آپشن استعمال کرنے کے بعد ان افراد کو دائر کیسز میں ریلیف ملے گا۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان خود بھی اعلان کر چکے ہیں کہ جو لوک کرپشن کے الزامات میں گرفتار ہیں، انہیں اسی صورت میں ریلیف ملے گا جب ان کی جانب سے لوٹی گئی رقم واپس کی جائے گی۔ دوسری جانب احتساب کے ادارے نیب کی جانب سے کرپشن کیخلاف مہم زور و شور سے جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نیب کے موجودہ چئیرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اب تک اپنے دور میں 71 ارب روپے کی لوٹی ہوئی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کروا چکے ہیں۔