counter easy hit

بھارت کے ساتھ فضائی و زمینی حدود مکمل بند۔۔۔ پاکستان نے بڑا فیصلہ کر لیا

Close air and land borders with India ... Pakistan made the big decision

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کو بند کرنے کا سوچ رہے ہیں، وزیر اعظم کو یہ تجویز بھی دی گئی ہے کہ بھارت افغانستان کے لیے پاکستان کا زمینی راستہ بھی استعمال بند کر دینی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ توئٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے وزیر اعظم کے ترجمان چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ ’’ وزیر اعظم عمران خان بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کرنے کا سوچ رہہے ہیں، کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو یہ تجاویز بھی دی گئیں کہ بھارت کو افغانستان میں تجارتی راہداری( پاکستانی زمین) استعمال کر رہا ہے اسے بھی مکمل طور پر بند کر دینا چاہیئے، نریندر مودی نے اسے شروع تو کر دیا ہے لیکن ختم اسے ہم ہی کریں گے ‘‘ ۔

خیال رہے کہ فرانس جاتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک بار پھر سے پاکستان کی فضائی حدود کا استعمال کیا گیا جس کے بعد پاکستان کے صحافتی و سیاسی حلقوں کی جانب سے وزیر اعظم اور حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، پاکستانیوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم کا آگاز ہوا کہ اب کشمیری بھائیوں سے اطہار یکجہتی کے لیے پاکستان کو اپنی فضائی حدود کو مکمل طور پر بند کر دینا چاہیئے ، جس کے بعد کابینہ اجلاس میں عمران خان کو کابینہ کی جانب سے تجاویز دی گئیں اور عمران خان بھارت کے لیے پاکستان فضائی حدود کے استعمال کو بند کرنے اک سوچنا شروع کر دیا ہے۔،

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website