counter easy hit

عمران خان کا قوم سے خطاب، مرحوم جنرل (ر) حمید گل کے بیٹے نے عبد اللہ حمید گل نے وزیر اعظم کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

Imran Khan's address to the nation, son of the late General (retd) Hameed Gul, Abdullah Hameed Gul took the prime minister in half

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احتجاج کے فیصلے پر مرحوم جنرل (ر) حمید گل کے صاحبزادے عبد اللہ حمید گل نے کہا کہ کیا سب کے آدھا گھنٹہ کھڑا رہنے سے کشمیر آزاد ہو جائے گا ؟ انہوں نے طنزیہ کہا کہ کشمیریو! سن لو کہ ہم ساتھ کھڑے ہیں، بیٹھے نہیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے قوم سے حالیہ خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے مرحوم جنرل (ر) حمید گل کے صاحبزادے محمد عبداللہ حمید گل کا کہنا تھا کہ ‏کشمیر کی آزادی کا بہترین حل پیش کر دیا گیا‏ ہے۔اپنی مظلوم کشمیری قوم کے لیے لڑنا نہیں بس کھڑے رہنا ہے اور وہ بھی آدھا گھنٹہ۔ انہوں نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ‏نہ مزید فوج لگاؤ، نہ مودی کا فضائی راستہ روکو، نہ سفارتخانہ بند ہو، نہ تجارت، نہ راہداری کیا، یہ سب امور کشمیر کی آزادی کے لیے مفید ہیں؟ وزیر اعظم کی طرف سے جو وقت احتجاج کے لیے مختص کیا گیا یہ جمعہ کی نماز کے لیے تیاری کا وقت ہے، اس وقت لوگ نماز جمعہ کی وجہ سے باہر کم نکلیں گے اور اس طرح یہ تاثر جائے گا کہ لوگ کشمیریوں کے حق میں احتجاج کے لیے نہیں نکلے لہٰذا احتجاج کا وقت تبدیل کیا جانا چاہئیے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے ہر ہفتے ساری قوم کو کشمیریوں کے لیے گھروں سے باہر نکلنے اور احتجاج کرنے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہر ہفتے کو ہمیں آدھا گھنٹا کشمیریوں کے لیے وقف کرناہوگا۔ کشمیریوں کے لیے جمعہ کو 12 سےساڑھے 12 بجے تک سرکاری دفاتر میں کام روکیں اور باہر نکلیں۔ انہوں نے واضح اعلان کیا تھا کہ چاہے یہ دنیا کشمیر کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہو یا نہ ہو ہم مسئلہ کشمیر کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website