counter easy hit

حمزہ عباسی کی نئی نویلی دلہن نیمل خاور نے شوبز چھوڑنے کا اعلان دراصل کیوں کیا ؟ اصل کہانی سامنے آگئی

Hamza Abbasi's New Novel Bridal Naemal Khawar Really Announces to Leave Showbiz The real story unfolds

لاہور (ویب ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی 25 اگست کو اسلام آباد میں ہوئی تھی اور اس سے قبل ان کی شادی کی خبروں کے ساتھ ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ نیمل خاور خان شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں لیکن نیمل خاور خان کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔ گزشتہ روز انہوں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ اعلان کیا کہ وہ اب شوبز انڈسٹری چھوڑ رہی ہیں۔نیمل خاور خان نے اپنے پہلے ٹوئٹ میں سب کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے لکھا کہ ’میں آپ سب کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ آپ سب نے میرے اور حمزہ کی زندگی کے نئے سفر کے آغاز کے لیے دعائیں کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’میری شادی خیر خیریت سے ہوگئی ہے اب میں اپنے مداحوں سے ایک اعلان کرنا چاہتی ہوں۔‘ انہوں نے اپنے اگلے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ میں اداکاری چھوڑ رہی ہوں، اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے میں نے کسی کے دبائو میں آکر یہ فیصلہ نہیں کیا، میں نے 9 ماہ قبل ہی اداکاری چھوڑ دی تھی۔‘انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ’برائے مہربانی غلط اور سنسنی خیز خبریں نہ پھیلائیں۔‘واضح رہے کہ نیمل خاور خان کا آخری ڈرامہ ’انا‘ ہے جو ان دنوں ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے۔

کیٹا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website