پیرس کی ممتاز کاروباری شخصیت عبدالرئوف مہر نے حج کی سعادت حاصل کرلی ، مایہ ناز مذہبی سکالر علامہ اقبال کوروح پرورسفرحج اوراعلیٰ قیام وطعام کے فرائض کی ادائیگی پر خراج تحیسن پیش کیا
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پیرس کی معروف کاروباری شخصیت عبدالرئوف مہر نے حج کی سعادت حاصل کرلی۔ دوستوں اورعزیزوں اورمعروف مذہبی ، سیاسی وسماجی شخصیات کیطرف سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے
پیرس کی معروف کاروباری شخصیت عبدالرئوف مہر نے اپنے سفرحج کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ یقیناً حج بیت اللہ فضل خداوندی ہے سفر حج کے دوران اعلیٰ مذہبی وروحانی شخصیت علامہ اقبال کاساتھ ان کیلئے نہائت خوشگوار رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال صاحب نے بطور معلم کسی بھی وقت احساس نہیں ہونے دیا کہ وہ ایک اعلیٰ پایے کے معلم ہیں ۔ ایک خادم حجاج کی طرح انہوں نے قدم قدم پر راہنمائی کی جس کیلئے ان کے شکر گزار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نہائت اعلیٰ حج انتظامات اور قیام وطعام کی سہولیات کے ستھ روح پرورسفر حج کاتجربہ نہائت شاندار رہا ۔ حج کی سعادت حاصل کر لینا بندے کا زورِ بازو نہیں عظیم فضلِ خداوندی ہے۔ حج بندے کے گناہوں کی موت ہے اور نئی زندگی کا نقطہ آغاز ہے۔
انہوں نے مایہ ناز مذہبی سکالر علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی اورروحانی شخصیت کا حج بیت اللہ کی مقدس ساعتوں میں ہرلمحہ ساتھ ہمارے لئے ایک نہائت سعادت رہا۔