کابل/اسلام آباد(ویب ڈیسک ) افغانستان نے پاکستان سے بھارت افغان فضائی حدود اور طورخم باڈر بند نہ کرنے کی درخواست کردی ہے۔ بدھ کے روز افغان حکومت کے ایک سینئر نمائندے نے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا جس میں کابل حکومتی نمائندے نے بھارت افغانفضائی حدود بند نہ کرنے کی التجا کی۔افغان حکومتی رکن نے تجارتی ترسیلات میں روکاوٹ بننے سے متعلق بھی پاکستان سے طورخم باڈر بند نہ کرنے کی درخواست کی۔ واضح رہے کہ پاکستان بھارت کی فضائی حدود بند کرنے سے متعلق حتمی فیصلے پر غور کررہا ہے۔ دوسری جانب اک خبر کے مطابق بھارت پر خوف طاری ہو گیا۔پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا۔بھارتی میڈیا نے رن آف کچھ میں پاکستان کے تربیت یافتہ کمانڈوز گھسنے کا دعوی کر دیا۔بھارت کے تمام بڑے میڈیا ہاؤسز نے پاکستانی کمانڈوز گھس آنے کا واویلا شروع کر دیا۔بھارتیانٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ رن آف کچھ میں گھسنے والے پاکستانی کمانڈوز زیر سمندر کاروائیوں میں مہارت رکھتے ہیں۔بھارتی انٹیلی جسن نے واویلا کر کے 2 بندر گاہوں کنڈلا اور مندرا پر خوف کی فضا پیدا کر دی اور ہائی الرٹ کر دیا گیا،بھارتی گجرات کی 6 میں سے 2 بندرگاہوں پر لنگر انداز جہازوں کو بھی سخت سیکیورٹی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔سمندر میں چلنے والے جہازوں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور سیکیورٹی بڑھانے کا کہہ دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے کل اور آج دو میزائل تجربے کیے ہیں جس کے بعد بھارت خوف کا شکار ہو گیا ہے۔پاک فضائیہ اور بری فوج کی طرح پاکستان کی بحریہ بھی بھارت کے کس بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔ گذشتہ رات پاکستان نے تباہ کن کروز میزائل کا تجربہ کرکے بھارت کے ہوش اڑا دیے، عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے سمندری حدود میں اینٹی شپ “حربہ” نیول کروز میزائل کا تجربہ کیا گیا جو سطح سے سطح تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جس کے بعد آج پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔غزنوی میزائل کا رات کے وقت کامیاب تجربہ کیا گیا۔غزنوی میزائل 290 کلومیٹر تک مختلف نوعیت کے وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔قوم کو یہ خوشخبری ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے دی۔پاکستان کی اس کامیابی کے بعد بھارت نے جھوٹے واویلے شروع کر دئیے ہیں اور ایک خوف کی فضاء پیدا کر دی ہے۔