counter easy hit

پاکستان کے مایہ ناز کرکڑ نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا عندیہ دے دیا

Pakistan's hardline hinted at withdrawing the retirement decision

لاہور(ویب ڈیسک) اظہر علی نے ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کا عندیہ دے دیا، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اعلان کیا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم کو ون ڈے کرکٹ میں میری ضرورت ہوئی تو میں اس بارے میں سنجیدگی سے سوچوں گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ میں نے جب مختصر دورانیے کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اس وقت یہی کہا تھا کہ میں ڈومیسٹک میں تمام طرزکی کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ٹیسٹ کرکٹ بہت کم ہے، اگر ڈومیسٹک میں نہیں کھیلوں گا تو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے فارم بحال رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا۔جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اگر آپ کو ون ڈے ٹیم میں دوبارہ واپسی کی دعوت دی گئی تو آپ کیا فیصلہ کریں گے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں نے ابھی اس بارے میں کچھ سوچا ہی نہیں ہے اوراگر پاکستانی ٹیم کو ون ڈے کرکٹ میں میری ضرورت ہوئی تو میں اس بارے میں سنجیدگی سے سوچوں گا۔انہوں نے کہاکہ جب سینئر کھلاڑی ٹیم کو چھوڑ کر جاتے ہیں تب ٹیم کی کارکردگی پر واضح فرق پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کا تسلسل واپس آرہا ہے تاہم اگر ٹیم آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ میں نہیں جیتے گی تو رینکنگ بہتر نہیں ہوسکتی اور وہاں جا کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔حالیہ ایشز سیریز میں بین اسٹوکس کی میچ گر اننگز پر پوچھے گئے سوال پر اظہر علی کا کہنا تھا کہ ایسا کھلاڑی ڈھونڈنے میں کافی وقت لگتا ہے، تاہم پاکستان میں مستقبل میں ایسا کھلاڑی ضرور نظر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس بری نہیں تھی،ورلڈکپ کے پہلے میچ میں عبرتناک شکست کی وجہ سے پاکستان ٹورنامنٹ سے باہر ہوا۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کا ون ڈے کرکٹ میں مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website