لاہور (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر خبر وائرل ہے کہ اداکارہ صوفیہ مرزا کو منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے باعث نوٹس جاری کیا گیا ہے تاہم اداکارہ نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ صوفیہ مرزا منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ۔ ان کے خلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرائی گئی ہے جبکہ نیب نے بھی اس معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ سوشل میڈیا پر 2 نوٹیفکیشن بھی وائرل ہیں جن کے بارے میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ صوفیہ مرزا کو بھجوائے جانے والے نوٹسز ہیں لیکن ان کی تحریر سے واضح نہیں ہوتا کہ یہ کس کو بھجوائے گئے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ صوفیہ مرزا نے نیب یا ایف آئی اے کی جانب سے کوئی بھی نوٹس موصول ہونے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ جعلی نوٹس ہیں ، انہیں کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ آپ کے بارے میں خبر آرہی ہے کہ آپ کو نیب نے منی لانڈرنگ کا نوٹس دیا ہے، کیا یہ سچ ہے؟ صوفیہ مرزا نے واضح کیا کہ ان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے ، انہیں کسی معاملے میں نہیں پکڑا گیا اور نہ ہی وہ اس قسم کے کام میں ملوث ہیں۔