اسلام آباد (ویب ڈیسک ) تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ اس وقت ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی نیب سے تنگ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ نیب کام کررہاہے ۔جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ نیب کا خوف وہراس ہوگا اور نیب زیادتی بھی کرتی ہوگی ، ایک سال کیلئے نیب مودی بن گیا ہوگا لیکن اس پہلے دس سال نیب ایسا تھا کہ سپریم کورٹ کوکہنا پڑا کہ نیب فوت ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے سیاستدانوں سے مل کر ملک کوخوب لوٹا ہے اور سارا پیسہ ملک سے باہر ہے ، نیب نے 362ارب روپے کی ریکوری کی ہے ۔اس وقت ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی نیب سے تنگ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ نیب کام کررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب چیف سیکرٹری ، وزیر دفاع نیب کے ملزم ہونگے ، نواز شریف ، زرداری اندر ہونگے ، بی آرٹی اورمالم جبہ ہوگا تو نیب تو برا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان احتساب کے نام پر اقتدار میں آئے تھے لیکن ان کی جانب سے نیب کو کیا سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟ ہوگا اور نیب زیادتی بھی کرتی ہوگی ، ایک سال کیلئے نیب مودی بن گیا ہوگا لیکن اس پہلے دس سال نیب ایسا تھا کہ سپریم کورٹ کوکہنا پڑا کہ نیب فوت ہوگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں نے سیاستدانوں سے مل کر ملک کوخوب لوٹا ہے اور سارا پیسہ ملک سے باہر ہے ، نیب نے 362ارب روپے کی ریکوری کی ہے ۔اس وقت ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف بھی نیب سے تنگ ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ نیب کام کررہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب چیف سیکرٹری ، وزیر دفاع نیب کے ملزم ہونگے ، نواز شریف ، زرداری اندر ہونگے ، بی آرٹی اورمالم جبہ ہوگا تو نیب تو برا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان احتساب کے نام پر اقتدار میں آئے تھے لیکن ان کی جانب سے نیب کو کیا سہولیات فراہم کی گئی ہیں؟