لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ لگانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ہم ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ جہلم میں لگانے جا رہے ہیں جس کے لیے چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے لاہور میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ جہلم میں لگانے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہ کشمیر کے معاملے پر سب سے پہلے چین نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک کا رشتہ ہمالیہ سے اونچا اور بحیرہ عرب سے گہرا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے مابین اہم ترین اور بڑا منصوبہ ہے جبکہ دونوں ممالک کی باہمی تجارت کا حجم 20 بلین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے نظریے کے مطابق پاکستان میں اکنامک زون بنائے جائیں گے اور اس سلسلے میں ہم ایشیا کا سب سے بڑا بائیو ٹیکنالوجی پلانٹ جہلم میں لگانے جا رہے ہیں جس میں چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری چاہتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہوزیراعظم فضائی حدود بندش کا فیصلہ مناسب وقت پر کریں گے، بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے کی تجویز زیرغور ہے، حکومتی فیصلے ہمیشہ مثبت اور منفی نتائج دیکھ کر کیے جاتے ہیں۔ واضح رہے کہ 5اگست کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی جس کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے سفارتی تعلقات بھی بہت کم رہ گئے ہیں اور پاکستان نے سمجھوتہ اور تھر ایکسپریس بھی بند کر دی ہے اب حکومت اس حوالے سے غور کر رہی ہے کہ بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر دی جائے تاہم ابھی تک باقائدہ طور پہ اس کا اعلان نہیں کیا گیا البتہ اب وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہبھارت کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اس کا اعلان مناسب موقع پر کیا جائے گا۔