کراچی(ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت سی پیک اور گوادر پورٹ کے منصوبوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی سمندر سے بلا تعطل تجارت پر منحصر ہے۔کراچی میں پاک بحریہ کی مشق شمشیر البحر VII اور ترسیل بحر II کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارتی مظالم کو ہر سطح پر اجاگر کریگا،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کا اثر جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی پر ہوگا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔صدر مملکت کو پاک بحریہ کی جنگی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔دوسری طرف ایک خبر کے مطابق ارکان قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کرنے کی درخواست مسترد ۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نےپی ٹی ایم کے رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی کی درخواست کی سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شمائل احمد بٹ نے عدالت میں پیش ہوکر درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔ محسن داوڑ اور علی وزیر نے کہا تھا کہ ان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کی جائے۔ یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے دونوں رہنماؤں کو شمالی وزیرستان میں خرقمر چیک پوسٹ واقعے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا ۔ عدالت میں پیش ہوکر درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے محسن داوڑ اور علی وزیر کی ضمانت منتقلی سے متعلق درخواست خارج کردی۔ محسن داوڑ اور علی وزیر نے کہا تھا کہ ان کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت بنوں سے پشاور منتقل کی جائے۔ یاد رہے کہ پی ٹی ایم کے دونوں رہنماؤں کو شمالی وزیرستان میں خرقمر چیک پوسٹ واقعے کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا ۔