اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف وہ واحد پاکستان کی سیاسی جماعت ہے جس کو سپورٹ کرنے میں سوشل میڈیا اور نوجوان کارکنوں نے کافی فعال کردار ادا کیا، سالوں سے نوجوان گمنان طریقے سے عمران خان اور تحریک انصاف کے منشور کا دفاع کرتے رہے اور کئی ایسے ہیں جنہیں حکومت میں آنے کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے ہی نظر انداز کر دیا گیا، تاہم پارٹی کے لیے گراں قدر خدمات انجام دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے جنونی ٹائیگر سے محروم ہوگئی ہے اور جنونی ٹائیگر بھی وی جس نے نوجوانی کے دنوں سے ہی عمران خان اور تحریک انصاف کا دفاع شروع کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستا تحریک انصاف کے جنونی ٹائیگر اور نوجوان رہنماء شریف خان ناصر جو کہ کچھ روز قبل ایک شدید روڈ ایکسڈینٹ میں زخمی ہوئے تھے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں، شریف خان ناصر کا ایکسیڈینٹ انکے آبائی علاقے میں ہوا جہاں انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبیعت نا سنبھلنے پر وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئے ہیں، شریف خان ناصر کی کئی تصایر عمران خان، وفاقی وزراء کے ساتھ موجود ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ شریف خان ناصر نہ صرف پاکستان تحریک انصاف کے ورکر تھے بلکہ ایک جنونی ٹائیگر بھی تھے ۔ شریف خان ناصر کی تصاویر آپ بھی دیکھیں :