counter easy hit

12 ارب ڈالر میں ڈیل طے ۔۔۔ نواز شریف کی رہائی کا پروانہ تیار، (ن) لیگیوں کو اب تک کی سب سے بڑی خبر سنا دی گئی

Deal in $ 12 Billion ... Nawaz Sharif ready to release Nawaz Sharif

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار ظفر ہلالی نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی ڈیل ہو چکی ہے اور سابق وزیراعظم 12ارب ڈالر دے کر رہا ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ واز شریف کو بہت جلد 12 ارب ڈالر کے عوض رہائی دی جارہی ہے۔ ظفر ہلالی نے مزید بتایا ہے کہ نواز شریف نے 12 ارب ڈالر کا وعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے۔دوسری جانب اس کے برعکس معروف صحافی طلعت حسین کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف سمیت پارٹی کے سینر لیڈران کا مصالحتی فارمولہ مسترد کر دیا ہے جو کہ ڈیل گروپ کے حامی تھے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے طلعت حسین نے کہا کہ نواز شریف نے شہباز شریف سمیت پارٹی کے سینر لیڈران (ڈیل گروپ) کا مصالحتی فارمولہ مسترد کر دیا۔شاہد خاقان عباسی کا حراست میں سے خط والا پیغام بھی کام نہ آیا اور نہ ایاز صادقکی “میاں صاب جان دیو۔ سانوں جان بچان دیو” والی درخواست کام آئی۔طلعت حسین نے مزید کہا کہ سلمان شہباز کا غصہ اب اور بڑھے گا۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو این آر او ملنے اور ڈیل کی خبروں سے متعلق مختلف صحافی مختلف رائے رکھتے ہیں۔ اسی حوالے سے معروف صحافی جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ ڈیل فائنل سٹیجز پر پہنچ چکی ہے۔نواز شریف کے ساتھ ڈیل تقریباََ ہو چکی ہے۔جان اچکزئی نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف 12 ارب ڈالر دینے کو تیار ہو گئے ہیں۔ہو سکتا ہے کہ اس سے بھی زیادہ کچھ دے دیں۔اس کے لیے جو شرائط طے کی گئی ہیں وہ یہ ہیں کہ نواز شریف صاحب ہمیشہ کے لیے ملک سے باہر چلیں جائیں گے اور سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لیں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website