اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) 6 ستمبر یوم ، تجدید عہد، یہ ایک ایسا دن ہے جس میں پاکستانی عوام، حکومت اور افواج پاکستان مل کر ملک و قوم کے لیے پاک فوج اور دیگر اداروں کی جانب سے پاک سر زمین پر اپنی جانیں قربان کرنے والوں کے لیے مناتی ہے، تاہم اس دفعہ یوم دفاع کیسے منانا ہے؟ میجر جنرل آصف غفور نے ایک بار پھر بتا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ ’’ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019۔ پچھلے سال کی طرح آئیں ہر شہید کے گھر چلیں۔ ہر شہید کو یاد رکھا جائے‘‘ ۔ اس موع پر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے 6 ستمبر کا ملی نغمہ بھی جاری کیا گیا جو کہ نامور گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل میجر جنرل آصٖ غفور کی جانب سے کہا گیا تھایوم دفاع (6 ستمبر) منفرد انداز میں منایا جائے گا۔ قوم کے نمائندے ہر شہید کے گھر جائیں گے اور وطن کے لئے جانیں دینے والے شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کریں گے ، انہوں نے مزید بتایا کہ ’’ہمیں پیارہے پاکستان سے ‘‘کے نام سے شاپنگ مال، بسیں اور ٹرک شہیدوں کی تصویروں سے سجائے جائیں گے۔ یوم دفاع کو منفرد اندازمیں منانے کا فیصلہ ، ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہے۔ وطن پر جان نچھاور کرکے بجا طور پر دلی خراج عقیدت کے حق دار ہیں ۔ بھارت ایسے ہمسائے کی موجودگی میں ،جس نے ہم پر تین جنگیں مسلط کیں اور فوجی جارحیت سے مشرقی پاکستان کومغربی بازو سے کاٹ دیا، اگر ہم آزاد ہیں اورہمارے سر فخر سے بلند ہیں ،تو یہ پاک فوج کی جان نثاری کا صدقہ ہے ۔ ستمبر کی جنگ میںدفاع وطن کے لئے پاک فوج کے بہادرانہ کارنامے ، دنیا بھر کی فوجی اکیڈیمیوں کے نصاب میں شامل ہیں ۔ گزشتہ روز 65کی جنگ کے ایک ہیروسپاہی مقبول حسین کا انتقال ہوا، جو 40برس تک بھارت کی قید میں رہے۔ مرحوم سپاہی مقبول نے بھارتی جیلوں میں بے شمار مصائب برداشت کئے ، یہاں تک کہ ان کی زبان بھی کاٹ دی گئی لیکن وہ اپنے وطن کیخلاف بولنے پر تیار نہ ہوئے۔ مرحوم کی تدفین پورے فوجی اعزاز کے ساتھ عمل میں لائی ہے، اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاتعزیتی بیان میں مرحوم کی قربانیوں کا کھلا اعتراف ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان اور پاک فوج کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے ان کی قربانی تادیر یاد رکھی جائے گی۔ ہمارا ہر شہید اور فوجی حب الوطنی اور قربانی کے جذبے سے اسی طرح سرشار ہے جس کی ایک مثال مرحوم سپاہی مقبول حسین ہیں ۔پاک فوج کے اس روشن کردار کی وجہ سے وطن کا ہر شہری اس سے بے پناہ محبت کرتا ہے ۔ پاک فوج عالمی امن میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں مختلف ملکوں میں جاری امن مشنوں میں پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔ ان کی خدمات کی بدولت ان ملکوں میں پاکستان کا نام عزت سے لیااور ذکر احترام سے کیا جاتا ہے۔