counter easy hit

برسلز،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے مرکزی راہنمائوں مرزا مشتاق جرال اورمرزا ساجد جرال سے ملاقات، متحرک کردار پر خراج تحسین

برسلز،وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے مرکزی راہنما مرزا مشتاق جرال اورنوجوان راپم،ا مرزا ساجد جرال سے ملاقات، متحرک کردار پر خراج تحسین

برسلز/اسلام آباد( ایس ایم حسنین) یورپی دارالحکومت برسلز کے دورے پر آئے ہوئے وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے معروف بزرگ کشمیری راہنما و انٹر نیشنل کشمیر پیس فورم کے اعلی عہدیدار مرزا مشتاق جرال اور ممتاز نوجوان راہنما مرزا ساجد جرال کی ملاقات۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کی حکومت، گورنس اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی گئی۔ مرزا مشتاق جرال، مرزا ساجد جرال نے راجہ فاروق حیدر خان کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی حمائت حاصل کرنے کیلئے کی جانے والی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔مرزا مصدق نے اس موقع پر راجہ فاروق حیدر خان کو فرانس میں مقیم کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کیلئے دورہ فرانس کی دعوت دی جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی اور جلد کی مشاورت کے بعد اس کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔ ازاں بعد کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان حقیقی معنوں میں قائد کشمیر ہیں اور ان کی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے عالمی سطح پر کی جانے والی کوشش تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔

Prime Minister, Azad Kashmir, Raja Farooq Haider Khan, meet, senior, Leaders, of, International, Kashmir, Peace, Forum, mirza mushtaq jarral, and, mirza sajid jarral

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website