لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں زندگی ٹرسٹ کے بانی شہزاد رائے نے ملاقات کی،ملاقات میں بچوں کو دی گئی تعلیمی سہولیات ، مسائل اورنصابی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہزادرائے نے بچوں کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے زندگی ٹرسٹ کی کاوشوں سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت نے نئی تعلیمی اصلاحات متعارف کرائی ہیں، نصاب کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ترتیب دیا جا رہا ہے،سکولوں میں ضروری سہولیات مہیا کرنے کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں، اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرائی گئی ہے ، سکولوں میں کوالٹی ایجوکیشن فراہم کرنا ہمارا مشن ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ ہر ضلع کے سکولوں کو سینٹر آف ایکسی لینس بنایا جائے گااور اس ضمن میں زندگی ٹرسٹ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ جنوبی پنجاب کے سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ”انصاف آفٹرنون سکول“کا پروگرام تحریک انصاف کا اختراعی منصوبہ ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 44
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276