counter easy hit

کشیدہ حالات کے باوجود عمران خان کا بڑا اقدام ، بھارت سے کونسی اشیاء منگوانے کا فیصلہ کر لیا؟ پاکستانیوں کے لیے سرپرائز

Imran Khan's big move, despite the tricky situation, decided to get what goods from India? Surprise for Pakistanis

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے بھارت سے جان بچانے والی ادویات اور طبی آلات کی تجارت کی اجازت دے دی۔واضح رہے کہ حکومت نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کیے جانے اور جارحیت کے بعد بھارت سے طبی آلات اور ادویات کی تجارت پر پابندی عائد کی تھی۔تاہم اب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستان نے انسانی بنیادوں پر بھارت سے زندگی بچانے والی ادویات پر عائد پابندی ہٹادی ہے۔وزارت تجارت نے دو نوٹیفکیشن جاری کیے جس میں امپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016ء میں ترامیم کی گئی ہیں۔ ذرائع وزار ت تجارت کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کو علاج کی سہولیات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔جن ادویات سے پاپندی ختم کی گئی ہے وہ دل کے امراض، ذیابیطس، بلڈ پریشر، ٹی بی اور کینسر جیسی بیماریوں کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جب کہ ٹی بی کی ادویات میں استعمال ہونے والا کیمیکل ʼایتھمبیوٹول کا انڈیا ہی واحد ذریعہ ہے۔ حکومت پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت سے ادویات اور طبی آلات منگوانے کی اجازت دے دی ہے۔ اس مقصد کے لیے حکومت نے امپورٹ پالیسی آرڈر 2016 اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2016 میں ترامیم کی ہیں۔ وزارت تجارت کی جانب سے اس سلسلے میں دو ایس آر اوز بھی جاری کیے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے 9 اگست کو بھارت کے ساتھ باہمی تجارت ختم کرنے کی منظوری دی تھی۔ کابینہ نے یہ فیصلہ مقبوضہ وادی کشمیر میں کیے جانے والے مودی حکومت کے اقدامات پر کیا تھا۔ بھارت میں برسر اقتدار انتہا پسند حکمراں جماعت کی جانب سے نامزد وزیراعظم نریندر مودی، وزیرداخلہ امیت شاہ اور مشیر برائے قومی سلامتی امور اجیت ڈووال کی زیر نگرانی مقبوضہ وادی چنار کو آئین کے تحت حاصل خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے پانچ اگست 2019 کو وہاں غیر معینہ مدت کے لے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website