counter easy hit

لیگی کارکنان کمرہ عدالت کا دروازہ توڑ کر اندر داخل، احتساب عدالت کے جج نے کارروائی روکتے ہوئے بڑا حکم جاری کر دیا

Legacy workers break door of court room and enter

لاہور (نیوز ڈیسک )نیب نے چوہدری شوگرملز کیس میں ن لیگ کی نائب صدر مریم نوازشریف اوریوسف عباس کو احتساب عدالت میں پیش کر دیاہے جہاں ان کے مزید پندرہ روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب اہلکار مریم نوازشریف کو عدالت لے کر پہنچے تو وہاں لیگی کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے جنہوں نے کمرہ عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی ، پولیس نے انہیں پیچھے ہٹانے کیلئے جدوجہد کی لیکن وہ ناکام رہی اور کارکنان نے اہلکاروں کو سائیڈ پر دھکا دے دیا اور کمرہ عدالت میں داخل ہو گئے ۔ اس دھکم پیل کے دوران کارکنان نے ایڈمن عدالت کے معزز جج کی عدالت کا دروازہ بھی ٹوٹ گیا ۔ احتساب عدالت کے جج نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وکلاءسے کارکنان کو کمرہ عدالت سے باہر نکالنے کی ہدایت کی جبکہ کچھ دیر کیلئے سماعت بھی روک دی ۔احتساب عدالت کے جج نے وکلاءسے کہا کہ اپنے کارکنان کو سمجھائیں ، عدالت کا تقدس پامال نہ کریں ، جس کے بعد کارکنان کو کمرہ عدالت سے نکال دیا گیا اور سماعت دوبارہ شروع کر د ی گئی ۔نیب نے احتساب عدالت میں یوسف عباس اور مریم نوازشریف کے مزید 15 روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی ہے ۔نیب نے احتساب عدالت میں بتایا کہ مریم نوازشریف تفتیش میں تعاون نہیں کر رہی ہیں ۔ مریم نواز کی پیشی کے موقع پر آج پاکستان مسلم لیگ ن کی سنیئر قیادت بھی دیکھنے میں نظر آئی جن میں جاوید ہاشمی اور پرویز رشید پیش پیش تھے جو کہ لیگی کارکنان کی ریلی کی قیادت بھی کرتے دکھائی دیئے، تاہم اس موقع پر کوئی بھی خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا، پولیس اہلکاروں اور لیگی کارکنان میں کہیں کہیں تلخ کلامی دیکھنے میں آئی جسے افسران اور سینئر قیادت نے مل کر ختم کر دیا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website