counter easy hit

فواد چودھری نے حکومت میں اختلاف کا اعتراف کر لیا، چونکا دینے والے انکشافات

Fawad Chaudhry acknowledges differences in government, shocking revelations

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے،انکا کہنا تھا کہ انہیں جانتا ہی کون ہے، اگر آپ گورننس سے مطمئن نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ وزیر اعلیٰ سے بھی مطمئن نہیں ہیں، وزیر اعظم ہمارے قابل احترام لیڈر ہیں، ان کا حکم ماننا پڑتا ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ جوہورہا ہو آپ اس سے اتفاق بھی کریں۔تفصیلات کے مطابق انٹرویو میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ عثمان بزدار کو جانتا کون ہے؟ بزدار صاحب کو صرف میں ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اکثریت نہیں جانتی، عثمان بزدار تو الیکشن کے وقت سامنے آئے۔ انہوں نے صوبوں کی گورننس سے مراد وزیر اعلیٰ کو قرار دیا اور کہا کہ اگر آپ گورننس سے مطمئن نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ وزیر اعلیٰ سے بھی مطمئن نہیں ہیں، وزیر اعلیٰ کے پاس ڈکٹیٹر جیسی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہمارے قابل احترام لیڈر ہیں، ان کا حکم ماننا پڑتا ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ جوہورہا ہو آپ اس سے اتفاق بھی کریں۔فواد چوہدری نے سول ملٹری تعلقات اور فوج کی مداخلت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اسی کی ہوتی ہے جو بہتر ہو اور فوج بہتر ہے، ادارے ٹھیک ہونے تک سول ملٹری تعلق برابر کا نہیں ہوسکتا، اس وقت سول اور ملٹری تعلقات مثالی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف سیکرٹری کا عہدہ ختم کرکے وزرا کو طاقتور کیا جائے۔وفاقی وزیر نے نیب قوانین کی تبدیلی پر اظہار عدم اطمینان کیا اور کہا کہ کسی خاص مقصد یا بندے کیلئے قانون کو تبدیل نہیں کیا جانا چاہیے، وہ نیب کو پرائیویٹ لوگوں سے دور رکھنے کے حق میں بھی نہیں ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website