اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی۔ سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے بتایا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا کشمیر پر سودی بازی ہو رہی ہے تو انہوں نے کہا کہ ان کے جیتے جی ایسا نہیں ہو سکتا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خاننے 6 ستمبر کو کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیری عوام ایک ماہ سےزائد عرصےسے کرفیومیں محصورہیں۔ اس وقت مواصلاتی نظام سے کٹے ہوئے ہیں۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑیجیل میں تبدیل ہوگئی ہے۔ جہاں ادویات اورخوارک نہیں، بچے بلک رہے ہیں۔اسلامک یونیورسٹی میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظمعمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہبھارتی حکومت کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کررہی ہے، پاکستانی عوام کشمیری کی درد کو اپنا دکھ سمجھتے ہیں۔سینئیر صحافی ارشاد بھٹی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے جا رہے ہیں؟ جس پر وزیراعظم غصے میں آگئے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کے جیتے جی کشمیر پر سودے بازی نہیں ہو سکتی۔ارشاد بھٹی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انہوں نے جب وزیراعظم عمران خان سے پوچھا کہ کیا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے جارہے ہیں تو وہ غصے میں آگئے اور انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا پروپیگنڈہ کرنے والوں کی تلاش میں ہیں۔ اس کے بعد سینئیر صحافی حامد میر نے اپوزیشن کو حکومت کا ساتھ دینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کشمیرپر سودے بازی کے بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد اپوزیشن کو حکومت کی نیت پر شک چھوڑ دینا چاہئیے۔