اسلام آباد ( ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کو دو موبائل فون کمپنیوں ٹیلی نار اور جازسے لائسنس کی تجدید کی فیس کے مد میں 35ارب 26 کروڑ 20لاکھ روپے اور 22 کروڑ46 لاکھ ڈالر (تقریباً 35؍ ارب 20؍ کروڑ روپے ) وصول ہو ئے ہیں، وزارت خزانہ کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید فیس پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی وصول کرتی ہے اور یہ وفاقی حکومت کا نان ٹیکس ریونیو وصولی کا اہم ذریعہ ہے، ان دو کمپنیوں نے لائسنس کی تجدید کی فیس پر عدالت سےحکم امتناعی حاصل کیا ہو ا تھا اور اسی وجہ سے گزشتہ مالی سال اس کی وصولی میں تاخیر ہوئی ، تاہم مشیر امور خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی کاوشوں سے ان کی ٹیم جس کی قیادت سیکریٹری خزانہ اور پی ٹی اے حکام نے کی ، دو موبائل کمپنیوں سے واجب الادا فیس وصولی کرنے میں اہم کردار اداکیا۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 46
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276