counter easy hit

وزیراعظم عمران خان کا سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے ٹیلیفونک رابطہ ۔۔۔۔ کیا پیغام دیا؟ اندر کی خبر آ گئی

PM Imran Khan's telephonic contact with Speaker Punjab Assembly Chaudhry Pervaiz Elahi What message did you give? The news inside came

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،وزیراعظم نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،وزیراعظم نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی ، وزیراعظم نے چودھری شجاعت سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ چودھری شجاعت حسین کو جلد صحت یاب کرے، میری دعائیں آپ سب کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز کے لیے کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق اٹھائے جانیوالے اقدامات پربریفنگ دی گئی ہے. وزیراعظم عمران خان کو چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ کی ایس ایم ایز کے لیے اب تک اٹھائے جانے والے اقدامات پرتفصیلی بریفنگ بھی دی گئی.بریفنگ میں وزیرِ اعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار شروع کرنے، ضروری اجازت نامے، رجسٹریشن کمپیوٹرائزڈ کرنے اور خود کار بنانے پر کام جاری ہے، اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز پالیسی فریم (2019-2024) تشکیل دی جارہی ہے.اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کوشاں ہے کہ اداروں اورنظام کوجدید خطوط پراستوار کرنے کے لیے وسائل بروئے کارلائے جائیں اداروں اور نظام کوجدید خطوط پراستوارکرنےکے لیے بھی ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے.وزیراعظم نے ہدایت کی کہ و زارت قانون کی مشاورت سے کنٹریکٹ انفورسمٹ،لینڈ ریونیور کارڈ مزید منظم کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے. اجلاس میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان،چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیرگیلانی ودیگرسینئرافسران کی شرکت کی. بریفنگ میں کہا گیا کہ طریقہ کار آسان بنانے کے لیے خود کار نظام اور شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سرخ فیتے کے خاتمہ کے لیے بھی تیزی سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائز پالیسی فریم تشکیل دیا جا رہا ہے. وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ نظام جدید خطوط پر استوارکرنے کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے ہدایت کی کہ ٹیکنالوجی کا بھرپور استعمال کیا جائے. اس سے قبل وزیر اعظم نے معروف صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاروبار میں آسانیاں نہیں ہوں گی تو معیشت کا پہیہ نہیں چل سکتا. وزیر اعظم نے صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کو معیشت کے لیے تجاویز دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کاروباری سہولتیں فراہم کی جائیں روزگار کے مواقع پید ا کرنا اور غربت میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website