راولپنڈی (نیوز ڈیسک) گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آنا شروع ہوئیں کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے بیٹے عبدالغنی مجید نے نیب سے پلی بارگین کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عبدالغنی سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کرلی ہے جعلی اکاؤنٹ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت کئی افراد گرفتار ہیں جن میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید بھی شامل ہیں اور اب جعلی اکاؤنٹ کیس اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں خُردبرد کے معاملے پر 7 ملزمان نے پلی بارگین کرلی ہے۔ملزمان نے 266 ایکڑ رقبہ اراضی نیب کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی مالیت 10 ارب 66 کروڑ 53 لاکھ روپے ہے۔ گرفتار ملزمان میں عبدالغنی، طارق بیگ، محمد توصیف، حماد شاہد، محمد اقبال ، عامر اور سراج شاہد شامل ہیں۔ ایسے میں پیپلز پارٹی کی جانب سے بارہا ، ہر جگہ ہر پلیٹ فارم پر دعویٰ کیا جاتا رہا کہ انہوں نے تو کوئی این آر او مانگا ہے نہ کوئی ڈیل، ایسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گِل بھی میدان میں آگئے اور چیئرمین پیپلز پارٹی کو بڑی بڑی بڑکیں مارنے پر آڑھے ہاتھوں لے لیاسماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام چھوڑتے ہوئے شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ’’ ہاں جی synthetic غیرت مند لیڈر بلاول بھٹو صاحب، اس کو کہتے ہیں سودا کرنا۔ بھٹو صاحب جنت میں خوش ہو رہے ہوں گے کہ کیسے کیسے چور ان کے نام پر لیڈری اور چوری کررہے تھے اور اب پکڑے جا رہے ہیں۔‘‘